آپکی آوازاوسلو(عقیل قادر) اوسلو کی معروف سماجی شخصیت سعید محمود نے اپنے گھر پر ماہ ربیع الاول کے سلسلے میں محفل میلاد النبی کا انعقاد کیا جس میں بڑی تعداد میں اہل علاقہ اور انکے دوست احباب نے شرکت کی۔ پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن سے کیا گیا اور حضور نبی کریم کی بارگاہ اقدس میں نعت خوانوں نے ہدیہ عقیدت پیش کیا۔ان میں حاجی شیخ افضل، حاجی احمد اعوان، صاحبزادہ معصوم زبیر ، صاحبزادہ سعید زبیر ،یسیٰن سعید، احسن شہزاد اعوان اور دیگر شامل ہیں۔ نعت خوانوں نے خوبصورت کلام پیش کیا اور حاضرین محفل میں جھوم جھوم کر حضور نبی کریم پر درود پاک پڑھتے رہے۔ دوران نعت کئی رقت آمیز مناظر بھی دیکھنے میں آئے اور حاضرین نعرہ تکبیر و رسالت بلند کرتے رہے۔ محفل سے صاحبزادہ معصوم زبیر نے عام فہم انداز میں اصلاحی خطاب فرمایا جس کو حاضرین نے خوب سراہا۔ خصوصی دُعا خواجہ محمد زبیر سجادہ نشین دربار موہری شریف نے کرائی۔ محفل کے اختتام پر مہمانوں کے لیے اعلیٰ قسم کے کھانوں کا بہترین انتظام کیا گیا تھا۔۔
پریس ریلیز5 جنوری 2016ء  پاکستان مسلم لیگ (ن) برطانیہ کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات اقبال سندھونے کہا ہے کہ کپتان عمران خان کے سیاسی افق پر اقتدارکاسورج کبھی طلوع نہیںہوگا۔ ان کے ہاتھوں میں وزرات عظمیٰ کی ''ریکھا''نہیں ہے لہٰذاءضد،ہٹ دھرمی اورتعمیروترقی کاراستہ چھوڑدیں۔عمران خان یادرکھیں اگروہ سیاست کو جواسمجھ کر کھیلیں گے تو ہاران کے گلے کاہاربن جائے گی۔دوسری سیاسی پارٹیوں کاناکارہ سامان اورسیاسی بونوں کابوجھ اپنے کندھوں پراٹھانے والے کپتان مادروطن پاکستان کی قیادت کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتے ۔ جوغمزدہ عوام کی اشک شوئی اوران کی خدمت نہیں کرسکتا اسے سیاست کرنے کاکوئی حق نہیں پہنچتا ۔ عمران خان دھاندلی دھاندلی کرتے رہے مگرانہیں ایک باربھی عوامی ایشوزپربات کرنے کی توفیق نہیں ہوئی ۔
کنوئیں کا مینڈک تحریر :طارق محمودمرزا سڈنی

کنوئیں کا مینڈک تحریر :طارق محمودمرزا (سڈنی) ایک چھوٹے مگر گہرے کنوئیں میں ایک مینڈک رہتا تھا۔وہ اس کنوئیں کے اندر کی دنیا کے علاوہ کچھ نہیں جانتا تھا۔یہ کنواں اور اس میں سے نظر آنے والاآسمان اس کے لئے…

ناروے۔بین الاقوامی شہرت یافتہ نعت خواں الحاج افضل نوشاہی زہرہ منظور ویلفیئر سوسائٹی کی دعوت پر ناروے تشریف لا رہے ہیں۔

آپکی آوازاوسلو(عقیل قادر) بین الاقوامی شہرت یافتہ نعت خواں اور حسان منہاج الحاج افضل نوشاہی زہرہ منظور ویلفیئر سوسائٹی کی دعوت پر پہلی جنوری 2016 کو ناروے تشریف لارہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار زہرہ منظور ویلفیئر سوسائٹی کے مرکزی…

ناروے۔ اوسلو میں عید میلاد النبی کے مرکزی جلوس میں کثیر تعداد میں عاشقان رسول کی شرکت

آپکی آوازاوسلو(عقیل قادر)اوسلو میںبڑی تعداد میں برفباری اور سخت سردی کے باوجود مرکزی جلوس عید میلاد النبی نہایت تزک و احتشام کے ساتھ نکالا گیا جس میں بڑی تعداد میں عاشقان رسول شریک ہوئے جن میںبڑی تعداد نوجوانوں اور بچوں…

فرانس سے سینئر صحافی، اے آر وائی، مرزا خالد بشیر نے ادارہ آپکی آواز کو انٹرویو کے دوران بتا یا کہ ان کو وزیر اعظم نواز شریف کی فرانس آمد پر ان کو کورج سے روکا گیا؟انٹر ویو کے دوران مرزا صاحب نے کیا کہا فوٹو پر کلک کریں
پاکستان کی عمومی صورت حال اور قیادت کے دعو یداروِں کے شرمناک کردار پر برطانیا سے سینئ ر صحافی شاھد جنجوعہ کا اظہارخیال