اسلم مہر۔۔۔۔حکومت پنجاب نے مقامی حکومت دوسری ترمیم2016ء آرڈیننس جاری کردیا جس کے تحت اب مخصوص نشستوں پر انتخابات نہیں ہوں گے

حکومت پنجاب نے مقامی حکومت دوسری ترمیم2016ء آرڈیننس جاری کردیا جس کے تحت اب مخصوص نشستوں پر انتخابات نہیں ہوں گے ۔ تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب نے گزشتہ رات لوکل گورنمنٹ سیکنڈ ترمیم 2016ء آرڈیننس جاری کردیا ہے جس…

ناروے۔ ویمن لیگ جماعت اہلسنت کے زیر اہتمام 25 ویںسالانہ میلاد مصطفی کانفرنس کا انعقاد

آپکی آواز۔۔۔۔اوسلو(عقیل قادر) ویمن لیگ جماعت اہلسنت اوسلو کے زیر اہتمام 25 ویں سالانہ میلاد النبی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں دورو نزدیک سے بڑی تعداد میں دختران اسلام نے شرکت کی۔میلاد کانفرنس کا آغاز تلاوت قرآن پاک…

 شدید سردی میں ایک نوجوان نے اپنی کار کو چوری سے بچانے کے لیے جس بےخوفی کا مظاہرہ کیا ہے اس نے پولیس کو بھی حیران کر دیا ہے۔

  ناروے کی شدید سردی میں ایک نوجوان نے اپنی کار کو چوری سے بچانے کے لیے جس بےخوفی کا مظاہرہ کیا ہے اس نے پولیس کو بھی حیران کر دیا ہے۔ اطلاعات کےمطابق جنوبی ناروے کے 25سالہ کرستین سند رات…

 آپکی آواز۔۔۔۔۔۔اوسلو(عقیل قادر) پی آئی اے کی لاجواب سروس کی کئی کہانیاں منظر عام پر آ چکی ہیں مگر لگتا ہے کہ انہوں نے اپنے معاملات درست نہ کرنے کی قسم کھا رکھی ہے۔پی آئی اے کی کوئی انہونی بات انہونی نہیں لگتی کیونکہ پی آئی اے سے سب کچھ ممکن ہے۔ ہفتہ کی رات پی آئی اے کی فلائٹ اوسلو ایئر پورٹ سے اسلام آباد کے لیے روانہ ہونا تھی اور پی آئی اے مسافروں کو تو لے اڑی البتہ ان بیچارے مسافروں کا سامان اوسلو ایئرپورٹ بھول گئی۔ اسلام آباد ایئرپورٹ میں مسافروں کو دو گھنٹے انتظار کے بعد بتایا گیا کہ سامان کا کنٹینر اوسلو ہی بھول گئے ہیں اب آپ کا سامان ایک ہفتے تک آنے کی توقع ہے۔ کئی مسافروں نے اس پر شدید احتجاج بھی کیا اور کہا کہ ایک تو ہمارا سامان لانا بھول گئے ہیں اور دوسرا جو کھانا دوران سفر دیا گیا اس میں حیران کن اور شرمناک تبدیلی یہ کی کہ چاولوں میں سے چکن کو غائب کر دیا گیا۔ کئی مسافروں نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ پی آئی اے کا عملہ کیٹرنگ والے سے گوشت کے پیسے اپنی جیب میں ڈال لیتا ہے، اس تبدیلی کی شکایت فلائٹ سپروائزر سے کی تو وہ اس سے لا علم تھا۔ مسافروں کا کہنا تھا کہ ایسی صورتحال ناقابل قبول ہے اور پی آئی اے کی انتظامیہ کو ذمہ داران کے خلاف کاروائی کرنی چاہیے۔
نواز مرزا گوجرخانوی جو کہ ڈنمارک کی جانی پہچانی شخصیت ہیں اُنہوں نے خصوصی طور ادارہ آپکی آواز کو انٹرویو دیا کیا کہا اُنہوں نے سُننے کیلئے فوٹو پر کلک کریں۔
 لندن ( پ ر) پاکستان مسلم لیگ (ن) برطانیہ کی ممتازرہنمابیگم فوزیہ مبشر نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف کے خدمت کارڈنویدانقلاب ہیں۔خصوصی افراد کوان کے بنیادی حقوق ان کی دہلیز پرپہنچاناہوں گے۔ خصوصی افرادکی زندگی سہل بنانے کیلئے انہیں خصوصی خدمت کارڈزجاری کرناسیاست نہیں عبادت ہے۔اِن خصوصی کارڈزپرانہیں ہرسطح پر خاطرخواہ رعایت اورسہولت ملے گی ، یہ ان کاحق اورریاست کافرض ہے ۔انہیں اذیت اوروقت کے ضیاع سے بچانے کیلئے قطاروں سے استثنیٰ بھی دیاجائے ۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے ایک عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔بیگم فوزیہ مبشر نے مزید کہا کہ خصوصی افراد کے مسائل سے چشم پوشی نے ان کے اندراحساس محرومی پیداکردیاتھامگر مسلم لیگ (ن) کی مدبرومخلص قیادت نے ان کاہاتھ تھام لیا ہے۔
 نوازشریف کی معاشی کامیابیاں ٹھنڈی ہواکاجھونکا ہیںوہ رواں دورحکومت میں اپنے سابقہ ا دوارسے کئی گنازیادہ ڈیلیورکر یں گے   ۔ اقبال سندھو

  پاکستان مسلم لیگ (ن) برطانیہ کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات اقبال سندھونے کہا ہے کہ سرمایہ کاری کے شعبہ میں وزیراعظم میاں نوازشریف کی پے درپے انتظامی ومعاشی کامیابیاں ٹھنڈی ہواکاجھونکا ہیں۔مختلف بیرونی کمپنیاں پاکستان میں بڑے پیمانے پرانوسٹمنٹ کرنے…