
ڈنمارک۔۔۔آنے والے پارلیمنٹ کے الیکشن میں اپنی پارٹی کے ٹکٹ ہولڈر شہزاد ریاض جو کہ کوپن ہیگن سے الیکشن لڑ رہے ہیں ، وہ پاکستانی کمیونٹی کے اکیلے اُمیدوار ہیں ،شہزاد ریاض نے ادارہ آپکی آواز پر لائیو پروگرام میں سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے کیا کہا،پورا انٹرویو سُننے کیلئے تصویر پر کلک کریں۔

ڈنمارک۔۔۔آپکی آواز۔۔۔ نوجوان سیاست دان آنے والے پارلیمنٹ کے ٹکٹ ہولڈر سابقہ سٹی کونسلر ملک سکندر صدیق نے ادارہ آپکی آوازپر لائیو انٹرویو دیتے ہوئے کیا کہا سُننے کیلئے تصویر پر کلک کریں۔

لاہور سوسائٹی کے سابق صدر,سوشل ورکر، سماجی کارکن ملک شہباز جنہوں نےپاکستان کمیونٹی فورم ڈنمارک میں بڑھ چڑھ کر آپنا رول ادا کیا۔انہوں نے ہر اس شخص کو جس نے پاکستانی اور ڈینش کمیونٹی میں اپنا رول ادا کیا اس کو لاہور سوسائٹی کی طرف سے شیلڈ دی۔ لاہور کی پہچان ملک شہباز صاحب نے تندرستی صحت کی درخواست کی ہے۔

اوسلو(عقیل قادر)پاکستان میں مروجہ عدالتی سسٹم میں عوام کو بے پناہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس کی وجہ سے عوام کو کروڑوں روپوں اوروقت برباد کرنےکے علاوہ ذہنی اذیت کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے۔

آپکی آواز۔۔۔اوسلو(عقیل قادر) مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور کشمیری نہتے عوام پر بھارتی فوجیوں کی جانب سے ڈھائے جانے والے مظالم کے خلاف ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں پارلیمنٹ ہاوس کے سامنے مظاہرہ کیا گیا جس میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، مظاہرے میں مقررین نے ناروے کی حکومت اور عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ اپنا اثرو رسوخ استعمال کر کے کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم بند کرائے اور کشمیریوں کو ان کا حق خودارادیت دلائے۔ مظاہرے سے جن مقررین نے خطاب کیا ان میں سابق نارویجن پارلیمنٹ ممبر ، برطانیہ ، چین سے ، فن لینڈ, کشمیر کونسل کے چیئرمین سردار شاہنواز علی خان ، چوہدری تنویر فن لینڈ اور دیگرشامل ہیں۔ مظاہرے میں بارش کے باوجود بڑی تعداد میں امریکن، فرانسیسی ، رومانین، جرمن، پاکستانی، نارویجن اور دیگر ممالک سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے شرکت کی۔ مظاہرین نے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر کشمیر یوں کے حق اور ان پر ہونے والے مظالم کے خلاف نعرے درج تھے۔ کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے امن کے عنوان سے ایک نغمہ پیش کیا گیا۔

آپکی آواز۔۔۔ لندن۔۔۔ پاکستان مسلم لیگ (ن)برطانیہ کے مرکزی صدرزبیر گل ،مرکزی سیکرٹری اطلاعات اقبال سندھواورسیکرٹری جنرل لیڈیز ونگ حِناملک نے کہا ہے کہ 2016ءکا وفاقی بجٹ درحقیقت روشن پاکستان کاروڈمیپ ہے ۔ معاش کی تلاش میں سرگرداں نوجوانوں کو باعزت روزگارملے گا۔بیرونی سرمایہ کاروں کی پاکستان آمد سے تجارتی سرگرمیوں میں تیزی آئے گی اورروپے کی قدرمیں مزید استحکام آئے گا۔عام آدمی کی بحالی اورخوشحالی سیاست نہیں عبادت ہے۔۔پاکستان میں دہشت گردی خواہ کسی بھی صورت میں ہووہ برداشت نہیں کی جائے گی ۔ملک اورعوام کی حفاظت کیلئے جام شہادت نوش کرنیوالے ہمارے ہیروزہیں ،ان کی قربانیاں فراموش نہیں کرسکتے ۔انہوں نے کہا کہ دہشت گرد عناصرمنتشرہورہے ہیں، عنقریب پاک سرزمین سے دہشت گردی،اندھیروں اور قومی بحرانوں کاصفایا ہوجائے گا ۔

ناروے میں بھی دنیا بھر کی طرح آج محنت کشوں کا دن منایا گیا،سیاسی و سماجی تنظیموں کی طرف سے مظاہرے بھی کئے گئے
اوسلو.. آپکی آواز(عقیل قادر)ناروے میں قومی سطح پر مزدوروں کا عالمی دن منانے کا آغاز 1890 میں ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں کیا گیا۔جس میں 3600 مزدوروں اور محنت کشوںنے شرکت کی۔ 1919 میں دن میں آٹھ گھنٹے کے کام کو…