ناروے فٹبال کپ ۔پاکستانی اسٹریٹ چائلڈ فٹ بال ٹیم کامیابی کی جانب گامزن مخالف ٹیم کوچار۔صفر سے شکست اوسلو۔۔۔آپکی آواز۔۔۔(عقیل قادر)انڈر 18 فٹ بال ورلڈ کپ ناروے جو بچوںکا سب سے بڑا فٹ بال ورلڈ کپ ہے جس میں اس سال دنیا بھر سے 2100 سے زائد ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔پاکستانی اسٹریٹ چائلڈ فٹ بال ٹیم نے اپناتیسرامیچ ناروے کی ٹےم Sykkylven IL کے خلاف زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مخالف ٹیم کو چار۔صفر سے شکست دے دی ۔ پاکستانی اسٹریٹ چائلڈ نے بہت ہی عمدہ کھیل کا مظاہرہ کےا اور فٹ بال شائقین کے دل جیت لیئے۔یاد رہے کہ پاکستانی اسٹریٹ چائلڈ فٹ بال ٹیم نے پہلا میچ پہلے دس صفر سے جیتا جبکہ دوسرا میچ ایک ۔ایک سے برابر رہا۔ پاکستانی ٹیم اپنے گروپ میں سات پوائنٹ کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے۔ فٹ بال میچ دیکھنے کے لےے بڑی تعداد میں پاکستانےوں نے شرکت کی جن میں خواتین اور بچوں کی بھی بہت بڑی تعداد موجود تھی۔۔میچ کے دوران پاکستان زندہ باد کے نعروں سے پورا گراﺅنڈ گونجتا رہا اور سبز ہلالی پرچم گراﺅنڈ کے مختلف حصوں میں لہراتا رہا۔ یاد رہے کہ پاکستانی ٹیم اپنا چوتھا میچ مقامی وقت پونے چھ بجے ایکے برگ گراﺅنڈ نمبر27 میں کھیلے گی۔
پاکستان مسلم لیگ نواز کے لیڈر شمروز الہی گھمن نے ادارہ آپکی ااواز کو انٹرویو دیتے ہوئے کشمیر کے الیکشن اور دنیا کے موجودہ حالات پر تبصرہ کرتے ہوئے کیا کہا ۔پورا انٹرویو سننے کیلئے فوٹو پر کلک کریں۔
گلوبل یونین آف جرنلسٹس کے مرکزی صدرخلیل ملک نے ادارہ آپکی آواز کو خصوصی انٹرویو دیا انٹرویو کے دوران اُنہوں نے کیا کہا ۔فوٹو پر کلک کریں۔
آپکی آواز۔۔۔۔اوسلو(عقیل قادر)عبدالستار ایدھی کی وفات سے دنیا بھر میں بسنے والے پاکستانی افسردہ اور غمزدہ ہیںاور شاید یہی وجہ ہے کہ دنیا بھر میں اُن کی یاد میں دعائیہ تقریبات کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ ایسی ہی ایک خوبصورت تقریب کا انعقاد السرور ٹرسٹ ناروے نے بزم نقشبند اوسلو کے مرکز پر کیاجس میں پاکستانیوں نے بھرپور شرکت کی۔ تقریب کا آغاز قرآن پاک کی تلاوت سے کیا گیا اور نعت کی صورت میںبارگاہ مآب رسالت میں عقیدتوں کے پھول نچاور کیے گئے۔ تقریب کی صدارت السرور ٹرسٹ کے بانی ڈاکٹر افتخار کیانی نے کی جبکہ کشمیر کونسل ناروے کے چیئرمین سردار شاہنواز،اسلام آباد راولپنڈی ویلفیئر سوسائٹی ناروے کے صدر مرزا محمد ذوالفقار، مسلم سنٹر فیورست کے نائب صدر فیاض کیانی، بزم نقشبند کے سنیئر رہنما محمد مظفر گوندل، علامہ حافظ شیراز مدنی، ریاض کیانی اور دیگر نے اپنے خطبات میں عبدالستار ایدھی کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ تقریب کے آخر میں عبدالستار ایدھی کی روح کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی اور دراجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔
