ناروے فٹبال کپ ۔پاکستانی اسٹریٹ چائلڈ فٹ بال ٹیم کامیابی کی جانب گامزن مخالف ٹیم کوچار۔صفر سے شکست اوسلو۔۔۔آپکی آواز۔۔۔(عقیل قادر)انڈر 18 فٹ بال ورلڈ کپ ناروے جو بچوںکا سب سے بڑا فٹ بال ورلڈ کپ ہے جس میں اس سال دنیا بھر سے 2100 سے زائد ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔پاکستانی اسٹریٹ چائلڈ فٹ بال ٹیم نے اپناتیسرامیچ ناروے کی ٹےم Sykkylven IL کے خلاف زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مخالف ٹیم کو چار۔صفر سے شکست دے دی ۔ پاکستانی اسٹریٹ چائلڈ نے بہت ہی عمدہ کھیل کا مظاہرہ کےا اور فٹ بال شائقین کے دل جیت لیئے۔یاد رہے کہ پاکستانی اسٹریٹ چائلڈ فٹ بال ٹیم نے پہلا میچ پہلے دس صفر سے جیتا جبکہ دوسرا میچ ایک ۔ایک سے برابر رہا۔ پاکستانی ٹیم اپنے گروپ میں سات پوائنٹ کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے۔ فٹ بال میچ دیکھنے کے لےے بڑی تعداد میں پاکستانےوں نے شرکت کی جن میں خواتین اور بچوں کی بھی بہت بڑی تعداد موجود تھی۔۔میچ کے دوران پاکستان زندہ باد کے نعروں سے پورا گراﺅنڈ گونجتا رہا اور سبز ہلالی پرچم گراﺅنڈ کے مختلف حصوں میں لہراتا رہا۔ یاد رہے کہ پاکستانی ٹیم اپنا چوتھا میچ مقامی وقت پونے چھ بجے ایکے برگ گراﺅنڈ نمبر27 میں کھیلے گی۔

13887024_10154375604472433_5722565032459009256_n