بریڈفورڈ ۔ رپورٹ شاہد جنجوعہ : گزشتہ روز پاکستان قونصلیٹ جنرل خلیل احمد باجوہ کے اعزاز میں دی جانیوالی فئیرویل پارٹی ایک سیمنار کا روپ دھار گئی۔ تارکین وطن پاکستانیوں اور کشمیریوں کی بہت بڑی تعداد نے اس میں شرکت کرکے وطن سے محبت اورباہمی یکجہتی کا شاندار مظاہرہ کیا یوں بریڈفورڈ میں منعقد ہونے والی یہ تقریب مدتوں یاد رکھی جائے گی۔ اس میں لوکل کونسل، کمیونٹی نمائندگان، سپرڈنٹ برطانوی پولیس مسٹر وین وتھ ، بریڈفورڈ کونسل لیڈر کونسلر سوزن ھنکلف، سمیت شیڈومنسٹر بیرسٹر عمران حسین، چودھری حق نواز، چودھری الطاف حسین، گوہر الماس خان ، ممتاز کاروباری شخصیت حاجی مصدق حسین کونسلر تاج السلام، سابق لارڈمئیر غضنفر خالق، کونسلر عابد حسین، کونسلررضوانہ جمیل، کونسلر خادم حسین، کونلسر ظفراقبل ، کونسلر محمد شفیق، کونسلر عبدالجبار، ممتاز کشمیری لیڈرسردار عبدالرحمن اور آصف نسیم راٹھور۔ سکھ کمیونٹی کے نمائندہ لیڈر سردار نرمل سنگ ، ھندو کمینوٹی کے چئرمین منوج جوشی، چودھری عمران واحد، چودھری محمد اعظم ، چودھری ساجد پنوں ، چودھری محمد بشیر سمیت ہرشعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنتے والے کثیر افراد نے شرکت کی ۔