اپوزیشن نے سیاست کوعداوت بنادیا تیراندازاوربلے باز تجاویزدینے کی بجائے طعنہ بازی پراترآئے ہیں۔زبیر گل ،اقبال سندھو

gull zubair

پاکستان مسلم لیگ (ن)برطانیہ کے مرکزی صدرزبیرگل اورمرکزی سیکرٹری اطلاعات اقبال سندھو نے کہا ہے کہ اپوزیشن رہنماﺅں نے سیاست کوعداوت بنادیا ۔ پیپلزپارٹی کے تیراندازاورپی ٹی آئی کے بلے باز سنجیدہ تجاویزدینے کی بجائے طعنہ بازی پراترآئے ہیں۔ان کی ٹی اوآرزکرپشن ختم کرنے کیلئے نہیں بلکہ پاکستان کی منتخب قیادت کوبدنام کرنے کیلئے ہیں۔ عمران خان نے اپنے حواریوں کی آف شورکمپنیاں منظرعام پرآنے کے باوجود ان میں کسی کوپارٹی عہدے سے نہیں ہٹایا ۔عمران خان کی سیاست میں اخلاقیات کافقدان ہے ،منتخب حکومت ان کی دھونس میں نہیں آئے گی ۔وزیراعظم میاں نوازشریف استعفیٰ اوراپوزیشن کے پروپیگنڈے کاجواب نہیں دیں گے،چلے ہوئے کارتوس کچھ نہیں بگاڑسکتے۔وہ ایک اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔زبیر گل اورمحمداقبال سندھو نے مزید کہا کہ اوورسیزپاکستانیوں سمیت پاکستان کے غیور لوگ ایک مایوس ٹولے کو منتخب وزیراعظم میاں نوازشریف کی ذات اورشخصیت پرحملے کرنے کی اجازت نہیں دیں گے ۔کپتان کے دھرنے کا دھڑن تختہ ہوگیا مگر موصوف ابھی تک کنٹینر سے باہر نہیں نکلے۔انہوں نے کہا کہ احتساب کے سلسلہ میں اپوزیشن کوضابطہ اخلاق بنانے اوراحتجاجی سیاست کے زورپرمنوانے کااختیار کس نے دیا ۔پاکستان کی قسمت کافیصلہ عوام کی منتخب قیادت کرے گی ۔انہوںنے کہا کہ وزیراعظم میاں نوازشریف نے کسی دباﺅکے تحت نہیں بلکہ ملک کوسیاسی ومعاشی عدم استحکام سے بچانے کیلئے احتساب کاسامنا کرنے کافیصلہ کیا جس کومختلف سنجیدہ طبقات کی طرف سے خوب سراہا گیا مگر اپوزیشن والے ا بھی تک میں نہ مانوں کی گردان چھوڑنے کیلئے تیار نہیںہیں ۔قومی چوروں کوچھوڑ کرصرف میاں نوازشریف اوران کے خاندان کااحتسا ب کرنے کامطالبہ صرف کوئی چورہی کرسکتا ہے ۔