آپکی آوازاوسلو(عقیل قادر) ۔اوسلو ناروے کا دارالحکومت ہونے کے ساتھ ساتھ سب سے بڑا شہر بھی ہے جس میں دنیا بھر کے 200 سے زائد مختلف ممالک کے لوگ ایک پُرامن زندگی بسر کر رہے ہیں۔ اسی وجہ سے اوسلو میں مختلف تہذیوں اور ثقافتوں کے رنگ نظر آتے ہیں۔یہی وجہ ہے کہ اوسلو میں رہنے والوں کی پسند اور ترجیحات ناروے کے دیگر علاقوں میں رہنے والوں سے یکسر مختلف ہیں۔ ایک سروے کے مطابق اوسلو میں رہنے والے 29 فیصد لوگ اپنی گاڑی میں سفر کرنا پسند کرتے ہیں جبکہ ناروے کے دیگر شہروں میں یہ تعداد 61فیصدہے۔ اوسلو شہر میں سب سے مشہور پبلک ٹرانسپورٹ میٹرو ٹرین ہے جس میں اوسلو کے 35 فیصد لوگ سفر کرتے ہیں جبکہ دیگر شہروں میں یہ تعداد صرف 7 فیصد ہے۔ اوسلو شہر میں گاڑی اور میٹرو ٹرین کے بعد لوگوں کی پسندیدہ سواری سائیکل ہے جس میں اوسلو کے 24 فیصد لوگ سفر کرنا پسند کرتے ہیں جبکہ ناروے کے دیگر شہروں میں یہ شرح صرف 16 فیصد ہے۔ اسکے علاوہ پبلک ٹرانسپورٹ میں بس اور ٹرام بھی شامل ہیں جس میں بھی لوگوں کی بڑی تعداد سفر کرنا پسند کرتی ہے۔اب باری آتی ہے پیدل چلنے والوں کی، اوسلو میں 14 فیصد لوگ پیدل چلنے کے شوقین ہیں جبکہ دیگر شہروں کے 8 فیصد لوگ پیدل چلتے ہیں

aqil dadir