ناروے۔ ویمن لیگ جماعت اہلسنت اوسلو کی طرف سے سفیر پاکستان رفعت مسعود کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب کا انعقاد

اوسلوآپکی آواز(عقیل قادر) ویمن لیگ جماعت اہلسنت اوسلو کی جانب سے سفیر پاکستان محترمہ رفعت مسعود کے اعزاز میں خوبصورت استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں ویمن لیگ اوسلو کی عہدیداران اور مختلف مراکز سے تشریف لائی ہوئی خواتین نے بھرپور شرکت کی۔ تقریب کی صدارت سرپرست ویمن لیگ اہلسنت سیدہ بی بی جان نے کی۔ سفیر پاکستان رفعت مسعود کا استقبال مسجد ہذا کے ننھے طالبعلم سید طہٰ بخاری اور ویمن لیگ کی عہدیداران نے کیا۔رفعت مسعود نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ناروے میں آکر بہت خوشی ہوئی ہے اور پاکستانیوں نے جس طرح اپنی محنت اور صلاحتیوں سے اپنا مقام بنایا ہے ایسا دیگر ممالک میں کم دیکھنے میں آیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ابھی تک جن سرکاری و غیر سرکاری افراد سے ملاقاتیں کی ہیں انہوں نے پاکستانیوں کی بے حد تعریف کی ہے اور خاص طور پر ناروے کی ترقی میں پاکستانی کمیونٹی نے اہم کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ انہیں ناروے میں مقیم پاکستانی کمیونٹی پر بے حد فخر ہے۔ تقریب میں جن دیگر مراکز سے خواتین سے شرکت کی ان میں مسلم سنٹر فیورست، ورلڈ اسلامک مشن، جامعہ اسلامیہ یس ہائم، سوندرے نورشترند مورٹنس رد شامل ہیں۔ تقریب سے سیدہ بی بی جان نے خطاب کرتے ہوئے رفعت مسعود کو خراج تحسین پیش کیا اور اور مرکز آمد پر انکا شکریہ ادا کیا۔ تقریب کے اختتام پر سیدہ بی بی جان نے خصوصی دعاکرائی۔ oslopic-2 oslopic-3oslopic-1