آپکی آواز۔۔۔۔اوسلو(عقیل قادر) پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ سکینڈی نیویا کے صدر عاشر نعمان چوہدری اور پاکستان مسلم لیگ ن سپین کے صدر سیکریڑی آرگنائزر یورپ شہزادہ عثمان طاہر نے ناروے کا تنظیمی دورہ کیا جس کا مقصد مسلم لیگ ن میں نوجوانوں کو متحرک اور فعال کردار ادا کرنے کا موقع فراہم کرنا ہے۔ عاشر نعمان چوہدری اور شہزادہ عثمان طاہر نے مسلم لیگ ناروے کے صدر نذیر بٹ، عادل منصور اور شاہد تنویر سے خصوصی ملاقات کی جس میں اہم تنظیمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور آئندہ کے لائحہ عمل کو زیر بحث لایا گیا۔صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عاشر نعمان چوہدری اور شہزادہ عثمان طاہر نے کہا کہ ان کے دورے کا مقصد مسلم لیگ ناروے کے عہدیداران ، متحرک کارکنان اور قائدین سے ملاقاتیں کرنا اور مسلم لیگ کو ناروے بھر میں متحرک اور فعال بنانا شامل ہیں۔انہوں نے مزید بتایاکہ بہت جلد مسلم لیگ ناروے کی تنظیم نو مکمل کر لی جائے گی۔ مسلم لیگ ن کے علاوہ جن دیگر تنظیمات اور شخصیات سے انہوں نے ملاقاتیں کیں ان میں پاک ناروے فورم کے چیف آرگنائزر چوہدری اسماعیل سرور، اور نمائندہ دنیا نیوز ناروے عقیل قادر اور دیگر شامل ہیں۔
آپکی آواز۔۔۔۔ اوسلو(عقیل قادر) پاک ناروے فورم نے ضلع گجرات کے معروف سماجی رہنما اور بزنس مین چوہدری امجد فاروق کے اعزاز میں ایک پُرتکلف دعوت کا اہتمام کیا جس میں اوسلو بھر کی سیاسی و سماجی شخصیات نے بھرپور شرکت کی۔تقریب سے چوہدری امجد فاروق نے خطاب کرتے ہوئے پاک ناروے فورم کا انکے اعزاز میں ایک خوبصورت تقریب کے انعقاد پر شکریہ ادا کیا اور ناروے میں مقیم پاکستانیوں کی وطن سے محبت اور ناروے کی ترقی میں انکے کردار پر مبارکباد پیش کی۔
الحاج امجد فاروق چیئرمین (سی پی ایل سی) ادارہ آپکی آواز، ٹی وی آپکی آواز، پر لائیو انٹرویو دیتے ہوئے۔ انٹرویو سُننے کیلئے تصویور پر کلک کریں
آپکی آواز۔۔۔ ڈنمارک ۔۔۔۔ بیرسٹر امجد ملک ; چیئرمین بورڈ آف گورنراور سیز پاکستانی فاﺅنڈیشن ، نے ادارہ آپ کی آواز کو اورسیز کے مسائل اور دوہری شہریت پر بات کرتے ہوئے کیا کہا ۔۔۔۔۔۔ سننے کیلئے تصویر پر کلک کر یں ۔
لندن ۔۔۔ آپ کی آواز۔۔۔۔ پاکستان مسلم لیگ (ن)برطانیہ کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات اقبال سندھونے کہا ہے کہ دوچار زیرومنتخب حکومت کوزیر نہیں کرسکتے ۔پیپلزپارٹی بھی ایک بڑازیرو ہے وہ تاریک انصاف کاسہارا نہیں بن سکتی ۔عمران خان نے شاہراہوں پرآنے کاشوق پوراکرلیا اب آصف زرداری کوبھی اپناشوق پوراکرنے کاپوراپوراحق حاصل ہے ۔کپتان عمران خان کی جاتی امراءرائیونڈ کامحاصرہ کرنے کی دھونس میں کوئی دم نہیں ،موصوف غلطی سے بھی ہمارے کارکنوں کومشتعل کرنے کی غلطی نہ کریں۔اگرہمارے کارکنوں نے عمران خان کے محل کارخ کرلیا توانہیں راہ فرارنہیں ملے گی ۔عمران خان اورآصف زرداری کاگٹھ جوڑ جمہوریت کاکچھ نہیں بگاڑسکتا ۔وہ ایک تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔اقبال سندھو نے مزید کہا کہ عمران خان پارلیمنٹ بیٹھ کر حکومت پرتنقید اورتعمیری سیاست کریں ،پاکستان میں آپریشن عضب ضرب جاری ہے لہٰذا ءہماراملک انارکی کامتحمل نہیں ہوسکتا۔وزیراعظم میاں نوازشریف اوروزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف نظریاتی جبکہ عمران خان اوران کے حواری نظریہ ضرورت کی سیاست کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگرعمران خان واقعی احتساب کے حامی اوراس کیلئے سنجیدہ ہوتے توان کاطرزسیاست ایسا نہ ہوتا۔پاکستان تعمیر وترقی کی شاہراہ پرگامزن ہے،منفی سیاست برداشت نہیں کی جاےءگی ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان انتخابات میں شکست کی خفت مٹانے کیلئے جمہوریت کوڈی ریل کرنے کے درپے ہیں۔عوام نے دھرناسیاست کادھڑن تختہ کردیا ۔انہوں نے کہا کہ اگرعمران خان نے جاتی عمراءکامحاصرہ کرنے کااپنااحمقانہ بیان واپس نہ لیا توہمارے کارکنان ہرفورم پران کامحاصرہ اورمحاسبہ کریں گے ۔
آپکی آواز(اوسلو(عقیل قادر) اووسیزپاکستانیوں بشمول نارویجن پاکستانیوں کو پاکستان میں اسلحہ لائسنس سمیت دیگرضروری دستاویزات کے حصول کے لیے متعدد مشکلات کاسامناہے۔ ان خیالات کا اظہار پاک۔ناروے فورم کے چیف آرگنائزرچوہدری اسماعیل سرور نے پاکستانی دانشوروں اور صحافیوں کے اعزازمیں دئیے گئے عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔چوہدری اسماعیل سرورنے اسلحہ لائسنس کے حصول میں درپیش مشکلات کا ذکرکرتے ہوئے کہاکہ نارویجن پاکستانیوں سمیت سنگل شہریت رکھنے والے اووسیزپاکستانیوں کے پاس پاکستان اوریجن کارڈہوتاہے جس کاریکارڈ تصدیق کرنے کے لیے اسلحہ لائسنس کا اجراء کرنے والے محکمے کے پاس کوئی انتظام نہیں ۔انھوں نے کہاکہ پاکستان میں سیکورٹی کے مسائل میں دن بدن اضافہ ہورہاہے اور دیگر پاکستانیوں کی طرح پاکستان میں رہنے کے لئے اووسیزپاکستانیوں کو بھی اپنے حفاظتی انتظامات کی ضرورت رہتی ہے لیکن جب وہ اسلحہ لائسنس بنوانے محکمہ داخلہ کے پاس جاتے ہیں تو محکمے کے پاس ان کے اوریجن کارڈ کو تصدیق کرنے کے لئے کوئی انتظام نہیں۔۔ حکومت کو چاہیے کہ اس مسئلے کو ترجیح بنیادوں پر حل کرے۔ داخلہ امورسے متعلق صوبائی اور مرکزی محکمہ جات کو کمپیوٹر کے ذریعے نادرا کے سسٹم سے منسلک کیاجائے تاکہ درخواست دہندہ کے لئے آسانی پیداہو۔ اس کے علاوہ اووسیزپاکستانیوں کونادرا سمیت دیگر محکموں سے متعلق بھی مسائل ہیں جنہیں ترجیح بنیادوں پر حل کیاجائے۔
آپکی آواز۔۔۔اوسلو(عقیل قادر)۔سفارتخانہ پاکستان اوسلو میں یوم آزادی پاکستان کے حوالے سے پرچم کشائی کی پُروقار تقریب منعقد، سفیر پاکستان رفعت مسعود نے قومی پرچم لہرایا۔تقریب میں پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرپرسن بلاول بھٹو زرداری، یوسف رضا گیلانی، قمر زمان کائرہ ، مرکزی پارلیمانی سیکریڑی حکومت پاکستان رانا محمد افضل اور میاں طارق محمود ایم پی اے کی خصوصی شرکت۔ یوم آزادی کی تقریب سے قبل سے یوم آزادی کی خوشی میں 14 اگست کمیٹی ناروے کے زیر اہتمام بچوں کی ریلی نکالی گئی جس میں بڑی تعداد میں لوگوں نے اپنے بچوں کے ہمراہ شرکت کی جبکہ ریلی کی قیادت پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرپرسن بلاول بھٹو زرداری، یوسف رضا گیلانی، قمر زمان کائرہ اور چودہ اگست کمیٹی ناروے کے چیئرمین عامر جاوید شیخ نے کی۔ جس میں لوگ پاکستان اور ناروے کے جھنڈوں کو ہاتھوں میں اٹھائے پاکستان زندہ باد کے نعرے بلند کرتے رہے۔ ریلی کا آغاز فروگنر پارک سے کیا گیا جبکہ اختتام سفارتخانہ پاکستان میں ہوا۔