مستنداداروں کی مصنوعات اورادویات کے بارے میں ہرقسم کی ضروری معلومات سے آگاہ ہونا صارف کا بنیادی حق ماناجاتا ہے اسلئے ان میں استعمال ہونیوالی مختلف اشیاءکی تفصیلات پیکنگ پردرج ہوتی ہیں ۔ کوئی بھی مقابلہ دیکھنے کیلئے ٹکٹ بک کرتے وقت کون کس کے مدمقابل آئے گا اوران ٹیموں میں کون سے پلیئرز شریک ہوں گے مداحوں کو سب کچھ علم ہوتا ہے کیونکہ اس طرح کے فیصلے یقینا دلچسپی ،سنجیدگی اورپسندیدگی کی بنیادپر کئے جاتے ہیں۔زیادہ تر لوگ فلم دیکھنے کافیصلہ اس کے پروڈیوسر، ڈائریکٹر اور مرکزی کرداروں سمیت دوسری کاسٹ کودیکھتے ہوئے کرتے ہیں،اگرکاسٹ پسندیدہ نہ ہوتوفلم دیکھنے کاپروگرام ملتوی کردیاجاتاہے ۔