کاشانہ سکینڈل کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمشن بنایاجائے : محمدناصراقبال خان

nasir iqbal khan

انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ نے کاشانہ سکینڈل کی شفاف تحقیقات کیلئے فوری جوڈیشل کمشن بنایاجائے۔قوم کی معصوم یتیم ونادار بیٹیوںکوجنسی درندوں کے رحم وکرم پرنہیں چھوڑاجاسکتا۔ملک بھر میں قوم کے بیٹوں اورقوم کی بیٹیوں پرجنسی تشدد کے دلخراش واقعات سخت اقدامات کے متقاضی ہیں۔سابقہ سپرنٹنڈنٹ کاشانہ افشاں لطیف کی صوبائی وزیراجمل چیمہ کیخلاف چارج شیٹ سے چشم پوشی نہیں کی جاسکتی۔اجمل چیمہ نے کس حیثیت سے کاشانہ کی بیٹیوں کا تنہائی میںانٹرویوکیا اورافشاں لطیف کاہاتھ تھام کرانہیں جھنجوڑا۔سچائی تک رسائی اورشفاف تحقیقات یقینی بنانے کیلئے اجمل چیمہ سے وزارت کاقلمدان واپس لیاجائے۔اجمل چیمہ کوکس سٹیٹس کازعم ہے ، موصوف کسی وقت بھی وزارت سے محروم ہوسکتے ہیں ۔وہ اقتدار کاگھمنڈ نہ کریں کیونکہ غرورانسان کوچوربلکہ چکناچورکردیتا ہے۔کاشانہ سکینڈل پر بات کرتے ہوئے اجمل چیمہ کے الفاظ اوراعصاب ان کاساتھ نہیں دے رہے ہیں۔ان خیالات کااظہارمقررین نے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔مرکزی صدر محمدناصراقبال خان ،مرکزی سیکرٹری جنرل محمدرضاایڈووکیٹ ،مرکزی سینئر نائب صدورتنویرخان، مخدوم وسیم قریشی ایڈووکیٹ،محمداشرف عاصمی ایڈووکیٹ ،مرکزی نائب صدورسلمان پرویز ،ناصرچوہان ایڈووکیٹ ،شکیل اعوان ،ممتازاعوان،نثاراحمدباجوہ،مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل سلطان حسن بٹ ،صدر پنجاب محمدیونس ملک ،نائب صدورپنجاب رانافیاض امین ایڈووکیٹ،جان محمدرمضان اورصدرشیخوپورہ عمران حیدراورصدرقصورمیاں اویس علی نے کہا کہ اگرافشاں لطیف کے شوہرکاتعلق ماضی میںمسلم لیگ (ن) سے رہا ہے تویہ کوئی گناہ نہیں،اس طرح تواجمل چیمہ بھی ماضی میں مسلم لیگ (ن)اورمسلم لیگ (ق)سمیت کئی سیاسی پارٹیوں سے وابستہ رہے ہیں اورموصوف 2018ءکے انتخابات میں آزاد حیثیت میں جیت کرمحض وزارت کیلئے سودے بازی کرتے ہوئے حکمران جماعت پی ٹی آئی میں شامل ہوئے تھے۔ اجمل چیمہ اخلاقی طورپرشفاف تحقیقات کیلئے وزارت سے استعفیٰ دے دیں۔ انہوں نے کہا کہ تبدیلی سرکار اس قسم کے نااہل اوربدنام وزیروں کے سیاسی گناہوں کابوجھ اپنے کندھوں پرنہ اٹھائے اورانہیں کابینہ سے نکال باہرکرے۔حکمران کاشانہ کی یتیم ومفلس اوربے سہارا بیٹیوں کی آہوں کوسن کر کس طرح سکون کی نیندسورہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اجمل چیمہ کے پاس ابھی تک وزارت کاقلمدان کیوںہے۔