اوسلو آپکی آواز(عقیل قادر) پاکستان تحریک انصاف ایگلز گروپ ناروے کی انٹرا پارٹی الیکشن میں شاندار کامیابی پر اوسلو کے ایک مقامی ہال میں پُروقار تقریب کا انعقادکیا گیا جس میں اوسلو اور گردنواح سے مذہبی، سیاسی و سماجی رہنماﺅں کے علاوہ ہر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والوں نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی۔ انٹرا پارٹی الیکشن میںایگلز گروپ بلا مقابلہ کامیابی حاصل کی، منتخب ہونے والوں میں چوہدری طاہر اکرم صدر، محمد فیاض جنرل سیکریڑی ، شازیہ بشیر نائب صدراورسجاد مختار ایڈیشنل سیکریڑی شامل ہیں۔ تقریب کا آغاز حماد حسین قادر نے تلاوت قرآن پاک سے کیا جبکہ نقابت کے فرائض جنرل سیکریڑی محمد فیاض نے احسن انداز میں سر انجام دیئے۔ تقریب سے نو منتخب صدر چوہدری طاہر اکرم نے تقریب میں شرکت کرنے پر تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور نئے ممبران کو پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرنے پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ وہ اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل اور عمران خان کے ویثرن کے لیے کوشاں رہیں گے۔