ہماری سیاست کے سینے میں دل نہیں دھڑکتا مگر نناوے فیصد سیاستدانوں کے دل صرف اقتدار کیلئے دھڑکتے ہیں۔ہماراسیاسی کلچر تبدیل ہونہ ہو لیکن سیاستدانوں کارنگ دن میںکئی بار گرگٹ کی طرح ضروربدلتا ہے۔باب العلم حضرت علی رضی اللہ عنہ کاقول ہے ،”طاقت اوردولت ملنے سے انسان بدلتا نہیں بلکہ بے نقاب ہوجاتا ہے” ۔ ہمارے کئی سیاستدان اقتدارمیں آنے کے بعد نہ صرف بری طرح بے نقاب ہوئے بلکہ زیرعتاب بھی آئے مگر عوام کی آنکھوں پربندھی شخصیت پرستی کی پٹیاں پھر بھی نہیں اتریں۔ووٹرز کی شخصیت پرستی یعنی بت پرستی سیاسی قیادت کی مفادپرستی سے بدتر ہے

پاس اوربائی پاس
ہماری سیاست کے سینے میں دل نہیں دھڑکتا مگر نناوے فیصد سیاستدانوں کے دل صرف اقتدار کیلئے دھڑکتے ہیں۔ہماراسیاسی کلچر تبدیل ہونہ ہو لیکن سیاستدانوں کارنگ دن میںکئی بار گرگٹ کی طرح ضروربدلتا ہے۔باب العلم حضرت علی رضی اللہ عنہ کاقول ہے ،”طاقت اوردولت ملنے سے انسان بدلتا نہیں بلکہ بے نقاب ہوجاتا ہے” ۔ ہمارے کئی سیاستدان اقتدارمیں آنے کے بعد نہ صرف بری طرح بے نقاب ہوئے بلکہ زیرعتاب بھی آئے مگر عوام کی آنکھوں پربندھی شخصیت پرستی کی پٹیاں پھر بھی نہیں اتریں۔ووٹرز کی شخصیت پرستی یعنی بت پرستی سیاسی قیادت کی مفادپرستی سے بدتر ہے۔اگرعوام اپنے نمائندوں کومنتخب کرتے وقت ان کے کرداراورمعیار کاخیال نہیں رکھیں گے توان کااپنامعیار زندگی ہرگز بلند نہیںہوگا جبکہ ہماری ریاست کی حالت زاربھی نہیں بدلے گی۔عوام اس سیاست کوتواناکریں جوریاست اورریاستی اداروں کی مضبوطی کیلئے ہولیکن جوسیاستدان ریاست کے ساتھ سیاست کررہے ہیں اقتدار کے ان دیوانوں کو منتخب ایوانوں سے بہت دوررکھنا ہوگا۔سرورکونین حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تشریف فرما ہیں ، ایک صحابیؓ ؓنے بارگاہ رسالت میں عرض کیا یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہم مومن اورمنافق میں کس طرح فرق کرسکتے ہیں،سراپارحمت نے ارشاد فرمایااس مجلس میں حضرت علی ؓ کاذکر کرومومن خوش ہوں گے جبکہ منافقین کے چہروںپر ناگواری نمایاں ہو گی ۔میں سمجھتا ہوں اگر ہم نے پاکستان کے محبان اورغداروں سمیت دشمنان کو شناخت کرنا ہوتوان کے روبروپاک فوج کی کامرانیوں،قربانیوں اورشہداءکی شجاعت کے واقعات بیان کریں تومحبان وطن یقینا رشک کریں گے جبکہ غدار وں کاخبث باطن باہرآجائے گا۔وزیراعظم عمران خان کے حالیہ دورہ امریکا میں پاکستان کے دبنگ سپہ سالار اعظم جنرل قمرجاویدباجوہ بھی ان کے ساتھ تھے جس پرمخصوص عناصر کی طرف سے بیجا تنقیدکی گئی۔جوپاک فوج کاخیراندیش نہیں وہ پاکستان کاخیرخواہ نہیںہوسکتا۔ ہماری منتخب اورمخلص دفاعی قیادت کاایک پیج پرہونا قوم کی خوش قسمتی اوراستحکام پاکستان کیلئے نیک فال ہے۔ ماضی میں منتخب حکمران دفاعی قیادت کے مدمقابل آتے رہے جس سے ہمارا ملک نقصان اٹھاتارہا ۔اناپرست حکمران ریاستی اداروں کویرغمال بنانے کی دوڑ میں اپنے اقتدارپرخودکش حملے کرتے رہے۔پنجاب سمیت چاروں صوبوں کی پولیس بھی پاک فوج کی طرح آزادوخودمختاراورپروفیشنل ادارہ بن جائے ،یہ عوام کی دیرینہ آرزوہے جبکہ ہمارے بیشتر سیاستدان پاک فوج کوبھی پولیس کی طرح اپنا”فرمانبردار”بنانے کے خواہاں ہیں ۔آج پاکستان کیلئے پاک فوج سے ہروہ کام لیا جارہا ہے جووہ بہترانداز سے کرسکتی ہے۔پاکستان کی بنیادوں کواپنے خون سے سینچنے والے فوجی جانبازہمارے محبوب ہیںجبکہ پاک فوج ہماراسرمایہ افتخار ہے ۔پاک فوج نے جہاں جنرل قمر جاویدکی قیادت میں دہشت گردوں کی قمرتوڑی وہاں بھارتی جارحیت کاکراراجواب دیا۔وزیراعظم عمران خان نے دورہ امریکا کے دوران انتہائی پرسکون اورپراعتماد اندازمیںدھواں دار بلے بازی کرتے ہوئے کریز کے چاروں طرف شاندار شاٹ کھیلے۔وزیراعظم عمران خان کی خوداعتمادی ان کی خودداری کانتیجہ ہے۔ نیازی سرنڈر نہیں کیا کرتے ،امریکا میںعمران خان کی سربلندی،سروری ،برتری اورسرفرازی نے یہ بتادیاہے ۔ مہنگائی نے کسی حدتک عمران خان کاسیاسی گراف گرادیا تھا مگر کامیاب دورہ امریکا نے انہیں پھرسے عوام میں مقبول اورعوام کامحبو ب بنادیا۔ عمران خان کے کامیاب دورہ امریکا سے جہاں بھارت میں صف ماتم بچھ گئی ہے وہاں پاکستان کی چندسیاسی پارٹیاں بھی ہنوز حالت سوگ میں ہیں۔
پنجاب کے زیرک اورانتھک صوبائی وزیر اطلاعات میاں اسلم اقبال نے کہا ”کپتان نے امریکہ میں بھارت کوناک آﺅٹ کردیا ” وہ اپنے قائداوروزیراعظم عمران خان کے حالیہ تاریخی اورکامیاب دورہ امریکاپربامعنی تبصرہ کر رہے تھے۔کپتان عمران خان اپنے پرجوش اورپرعزم ٹیم ممبر میاں اسلم اقبال سے جوکام لے رہے ہیں وہ اس سے بھی برترپوزیشن پر بہترطورپرکام کرسکتے ہیں تاہم وزرات اطلاعات کیلئے میاں اسلم اقبال کاانتخاب دیرآئددرست آئدکے مصداق ہے۔میاں اسلم اقبال جذباتی یاشرارتی نہیں بلکہ منفرد،موثر،مثبت اورمنجھے ہوئے سیاسی اسلوب کے ساتھ بات کرتے ہیں،معاشرے کے مختلف طبقات میںان کی بات غورسے سنی جاتی ہے۔ریاست یاجماعت کیلئے اطلاعات کاشعبہ انتہائی حساس ہوتاہے اور اس کاقلمدان احساس سے عاری کسی شخص کونہیں دیاجاسکتا۔میاں اسلم اقبال کی شخصیت میں استقلال اورسیاست میں استدلال ہے ۔مرکزمیں کپتان اپنے ٹیم ممبرز فوادچوہدری اورفردوس عاشق کے درمیان تناﺅسے چشم پوشی نہیں بلکہ انہیں نصیحت کریں کیونکہ وہ ٹیم کامیاب ہوتی ہے جس کے ٹیم ممبرز ایک دوسرے کو”پاس ”دیتے ہیں جبکہ ایک دوسرے کو”بائی پاس ” کرنیوالے فیل اورفلاپ ہوجاتے ہیں۔
چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کیخلاف متحدہ اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کی قرارداد کافیصلہ آنیوالے چندروزتک ہوجائے گا۔راقم نے12جولائی کے اپنے کالم میں بھی تحریک عدم اعتماد کی ناکامی کاعندیہ نہیں دیا بلکہ دعویٰ کیا تھا۔میرے نزدیک اس تحریک عدم اعتماد کی ناکامی نوشتہ دیوار ہے کیونکہ مسلم لیگ (ن) اورپیپلزپارٹی کے قائدین کی ”کمزوریاں ”اور”مجبوریاں”کسی قیمت پراپوزیشن کومتحد اورتوانانہیں ہونے دیں گی ۔مسلم لیگ (ن) اورپیپلزپارٹی درحقیقت ریل کی وہ دوپٹریاں ہیں جودورتک ساتھ توچل سکتی ہیں مگر ا ن کاملن کبھی نہیں ہوسکتا۔چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کیخلاف چارج شیٹ کیلئے اپوزیشن کے پاس کوئی جوازاور مواد نہیں ،صادق سنجرانی کاواحد سیاسی گناہ اپوزیشن کا ناجائز چارٹرآف ڈیمانڈ تسلیم نہ کرنا اور ان کے ہاتھوں میںکٹھ پتلی نہ بننا ہے۔ آصف زرداری کاخیال تھا صادق سنجرانی کی کامیابی ان کے مرہون منت ہے لہٰذاءوہ ان کے مفادات کاپہرہ دیں گے لیکن چیئرمین سینیٹ نے پیپلزپارٹی کے سیاسی گناہوں کابوجھ اپنے کندھوں پراٹھانے سے صاف انکارکردیا ۔چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے اپنے انتخاب کے بعد پاکستان اورآئین سے وفاداری کاحلف اٹھایا تھاوہ اس پرکاربند ہیں ۔اپوزیشن قیادت سینیٹ اورقومی اسمبلی کے درمیان تناﺅبلکہ تصادم کے درپے ہے ۔اگراپوزیشن قیادت کولگتا ہے وہ قومی اسمبلی سے پاس ہونیوالے بل سینیٹ میں مسترد کر دے گی ،اس سے ملک میں بدترین آئینی بحران پیدا ہوجائے گا اوراس کے بعدوزیراعظم عمران خان سرنڈرکردیں گے جبکہ نوازشریف اورآصف زرداری سمیت اپوزیشن کے دوسرے اسیران کورہا جبکہ احتساب کاباب بندکردیاجائے گاتویہ محض اس کی خام خیالی ہے۔ کامیاب دورہ امریکا کے بعد وزیراعظم عمران خان کامورال مزید بلندہوگیاہے۔بے رحم احتساب کے حامی وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن کے عزائم ناکام بنانے کیلئے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کوڈٹ جانے کامشورہ دیاتھا اوروہ پوری طرح ڈٹ گئے ہیں کیونکہ فرزندبلوچستان صادق سنجرانی کواپنے منصب سے زیادہ پاکستان ،آئین اورسینیٹ کاوقارعزیز ہے ۔یہ بھی ہوسکتا ہے اپوزیشن چیئرمین سینیٹ کیخلاف تحریک اعتماد کی قرارداد”وڈرا” کر لے ورنہ شکست اورخفت کے سواکچھ ہاتھ نہیں آئے گا ۔ چیئرمین سینیٹ کیخلاف تحریک عدم کے روح رواں مولانافضل الرحمن کے پاس گنوانے کیلئے کچھ نہیں بچاکیونکہ وہ توپارلیمنٹ سے باہر ہیں جبکہ مسلم لیگ (ن) اورپیپلزپارٹی کی قیادت کابہت کچھ داﺅپرلگا ہواہے۔ان کے اپنے” کرم”انہیں انتہائی قدم اٹھانے سے روک رہے ہیں۔مولانافضل الرحمن کے پاس سینیٹرز کاجووفدگیااس کاتعلق پی ٹی آئی نہیں بلوچستان عوامی پارٹی سے تھا ۔پی ٹی آئی کے سینیٹر شبلی فرازتومحض اپنے دیرینہ دوست اور ساتھی سینیٹرانوارالحق کاکڑ کے اصرار پرساتھ چلے گئے تھے ۔مولانافضل الرحمن نے کوئٹہ میں ختم نبوت کے نام پرہونیوالے حالیہ اجتماع میں سیاسی تقریر اورمنتخب حکومت پرشدیدتنقید کرتے ہوئے اکتوبر میں اسلام آبادکی طرف مارچ کانقارہ بجادیا ہے،افسوس اجتماع میںشریک مدارس کے معصوم بچوں کے اذہان وقلوب میں نفرت اورتعصب کابیج بویاگیا ۔ہماری ریاست کسی قسم کی منافرت اور مذہبی یاصوبائی کارڈ کی متحمل نہیں ہوسکتی۔ہمارے ملک میں دین کے نام پرسیاست کرنیوالے بھی” اسلام” سے زیادہ” اسلام آباد” کی محبت کے اسیر ہیں ۔انہیں اسلام کاپرچم سربلندکرنے سے زیادہ اسلام آباد پراپناپارٹی پرچم لہرانے میں دلچسپی ہے۔ جودین کے نام پردنیا کی محبت میں گرفتار ہیں عوام نے انہیں2018ءکے انتخابات میں مسترد کردیاتھا ۔اگردین کے نام پرسیاست کرنیوالے صادق اورامین ہوتے توآج اسلامی جمہوریہ پاکستان پردین فطرت اسلام کاغلبہ ہوتا۔جواسلام کے ساتھ وفانہیں کرتے وہ اسلام آباد کے وفادار کس طرح ہوسکتے ہیں۔
مسلم لیگ (ن) اورپیپلزپارٹی کے بیانیہ کیخلاف اعلان بغاوت کرتے ہوئے متعدد ارکان نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کرکے اپنی اپنی جماعت میں فاروڈ بلاک کی بنیادرکھ دی تھی، آنیوالے دنوں میں وزیراعظم عمران خان سے مزید ارکان کے ملنے کی امید ہے۔یقینااپوزیشن پارٹیو ں کے سنجیدہ ارکان اپنے بدعنوان رفقاءکوبچانے کیلئے اپناسیاسی مستقبل قربان نہیں کر یں گے ۔چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے اخلاص،مجموعی طورپران کی شاندارشخصیت اور سینیٹ میں قابل رشک رویے نے اپوزیشن کے اعتدال پسند سینیٹرز کو اپناگرویدہ بنالیا ہے ،اگر اپوزیشن نے چیئرمین سینیٹ کیخلاف تحریک عدم اعتماد واپس نہ لی اورخفیہ رائے شماری سے فیصلہ ہواتو اپوزیشن کے باضمیر ارکان صادق سنجرانی اوران کے سرگرم حامیوں وزیراعلیٰ بلوچستان میرجام کمال خان ،سینیٹر انوارالحق کاکڑاور بلوچستان کے سابق صوبائی وزیرداخلہ سرفرازخان بگٹی کوہرگزمایوس نہیں کریں گے۔وزیراعظم عمران خان کے سٹینڈ جبکہ وزیراعلیٰ بلوچستان میرجام کمال خان ،سینیٹر انوارالحق کاکڑاوربلوچستان کے سابق صوبائی وزیرداخلہ سرفرازخان بگٹی نے اپنے صادق جذبوں سے بازی پلٹ دی ہے۔ وزیراعظم عمران خان کے سٹینڈ کی بدولت چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اب ڈینجرزون میں نہیں رہے ۔ وزیراعلیٰ بلوچستان میرجام کمال خان ،پاکستانیت کے علمبردارسینیٹر انوارالحق کاکڑاور سرفرازخان بگٹی کے سینیٹ میںاپوزیشن ارکان سے رابطے رائیگاں نہیں جائیں گے ۔ بلوچستان کی زیرک قیادت میرجام کمال خان ،سینیٹر انوارالحق کاکڑاوربلوچستان کے سابق صوبائی وزیرداخلہ سرفرازخان بگٹی نے انتہائی سنجیدگی سے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کیخلاف تحریک اعتماد کوہینڈل کرتے ہوئے اپوزیشن ارکان کے ضمیر پردستک دی ہے، سیاسی قیادت کے درمیان رابطے سے بندگلی میں بھی راستے بن جاتے ہیں ۔ان کی دستک سے اپوزیشن ارکان کے دروازے کھلیں نہ کھلیں روشن دان ضرور کھلیں گے۔ صادق سنجرانی کوگراتے گراتے اپوزیشن خودناک آﺅٹ ہوجائے گی ۔ قومی سیاست میں صادق سنجرانی جیسی نفیس شخصیات کادم غنیمت ہے،بلوچستان سمیت چاروں صوبوں میں کوئی ان کی شخصیت اورسیاست پرانگلی نہیں اٹھاسکتا،وہ آئینی منصب سے ہٹانے نہیں بلکہ سرآنکھوں پربٹھانے کے قابل ہیں۔