منہاج ویلفیئر فاونڈیشن فرانس کے زیر اہتمام دو روزہ یورپین ورک شاپ کا آغاز کل سے ہوگا۔ عقیل قادر۔ پیرس، فرانس میں منہاج ویلفئیر فاؤنڈیشن کے دو روزہ یورپین ورک شاپ کا آغاز کل بروز ہفتہ 13 جولائی سے ہوگا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری سلمان اسلم جنرل سیکریٹری منہاج ویلفئیر فاؤنڈیشن فرانس جوکہ MWF یورپ کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری بھی ہیں کا کہنا تھا کہ اِس دو روزہ یورپین ورک شاپ میں یورپ سے کم و بیش 11 ملک شرکت کر رہے ہیں جس میں ہر ملک سے منہاج ویلفئیر فاؤنڈیشن کا ملکی صدر اور جنرل سیکریٹری شامل ہیں۔