Integration یا Assimilation? اینٹیگریشن کا مطلب یہ ہے کہ اپنا مذھب, کلشر اور دوسری روایات کو اپنے ساتھ رکھتے ہوئے نئے معاشرے کا فعال حصہ بن جانا- مسلمان جہاں جاتا ہے- اس معاشرے کا فورََا ہی فعال حصہ بن جاتا ہے- ایسی می لیشن کا مطلب ہے کہ اپنا مذھب, کلچر اور روایات کو چھوڑ کر نئے معاشرے میں ضم ہوجانا اور اپنا وجود کھوبیٹھنا- یہ کام مسلمان کبھی نہیں کرسکتے- ڈنمارک اور یورپ کے سیاسی لیڈر الیکشن کے قریب آکر اس مسئلہ کو ابھارتے ہیں کہ مسلمانوں کی اینٹیگریشن نہیں ہورہی—- یہ کھلا جھوٹ ہے- یہ دراصل اینٹی گریشن کے پردے میں اسی می لیشن چاہتے ہیں اور *ایں خیال است *و محال است و جنوں *اصل میں یہ لوگ اپنے اصول چھوڑنے کے مجرم ہیں- مسلمان نہیں!*مسیحی مسلمانوں کی حمایت کریں* (محمداسلم علی پوری- ڈنمارک) تاریخ کی ستم ظریفی ہے کہ حالات نے سیدنا مسیح علیہ السلام کو ماننے والی دوقوموں یعنی مسیحیوں اور مسلمانوں کو ایک دوسرے کے مقابل کھڑا کردیا ہے- مسلمان یورپ اور دیگر مسیحی معاشروں میں اسلامی اصولوں کے مطابق صحیح زندگی گذارتے ہیں- اسلئے مسیحی معاشرے میں ضم ہونا ان کامسئلہ نہیں بلکہ یہ مسئلہ تو مسیحیوں کا اپنا ہے جو اپنا مذھب بھول چکے ہیں-