آپکی آواز۔۔۔۔ ہیومن رائٹس موومنٹ کے مرکزی صدرمحمدناصراقبال خان،مرکزی چیف آرگنائزر میاں محمد سعید کھوکھر ، سیکرٹری جنرل محمدرضاایڈووکیٹ ،سینئر نائب صدور ندیم اشرف،میاں زاہد لطیف،سلمان پرویز،ممتازحیدراعوان ، ناصرچوہان ایڈووکیٹ ،مرکزی سیکرٹری اطلاعات نسیم الحق زاہدی، صدر مدینہ منورہ سرفرازخان نیازی ،صدر پنجاب محمدیونس ملک،نائب صدرشبیرحسین ، صدرچنیوٹ راناشہزادٹیپو ،صدرفیصل آبادندیم مصطفی اور صدر قصور میاں اویس علی نے کہا ہے کہ چوری روکنے کیلئے نظام کاہرچورراستہ بندکرناہوگا۔پاکستان کے وسائل کازیادہ ترحصہ چور ی ہوجاتا ہے اور ان عادی چوروں کے پاس چوری کاپیسہ انہیں احتساب سے بچاتے کے کام آتا ہے ۔ پاکستان میں صرف احتساب کے پائیداراورخودکار نظام سے بدعنوانی کاباب بندہوگا۔پاکستان میں چوروں کی بجائے الٹانیب کاگھیراﺅکیا جارہا ہے۔نیب نے توپھربھی کچھ نہ کچھ رقم برآمد کی ،نیب کے ناقدین اورحاسدین قوم کو اپنی کارکردگی سے آگاہ کریں۔اس ملک میں توچوربھی احتساب کے ڈر سے انتقام کاشورمچاتے اورعوام کی ہمدردیاں بٹورتے ہیں۔

mohammad-nasir-iqbal-khan