ڈنمارک ۔۔۔پاک سرزمین پارٹی برطانیہ کے مرکزی صدرچودھری محمدالطاف شاہد نے کہا ہے کہ پاک سرزمین پارٹی کے مرکزی چیئرمین مصطفی کمال کیخلاف گورنر سندھ کاپروپیگنڈا جھوٹ کاپلنداہے ،عشرت العباد نے جھوٹ سہارا لیا ۔عشرت العباد کی مصطفی کمال کیخلاف حالیہ ہرزہ سرائی اورموصوف کی غداروں کیلئے سہولت کار ی پرسخت ایکشن لیا جائے ۔مادر وطن اوردفاعی اداروں کیخلاف زہرافشانی کرنیوالے ایک پیج پر ہیں،ان کامحاسبہ کرناہوگا۔ مصطفی کمال نے موروثی سیاست کاسومنات پاش پاش کردیا۔۔پاکستان کی مضبوطی اورتعمیروترقی کاراستہ نظریاتی سیاست سے ہوکرجاتا ہے۔ پاک سرزمین پارٹی کے مرکزی چیئرمین مصطفی کمال ،مرکزی صدرانیس احمدقائم خانی اورمرکزی سیکرٹری جنرل رضاہارون کافلسفہ سیاست اورفلسفہ خدمت قابل فخراورقابل تقلید ہے ۔ افراد کی بجائے ریاست کی مضبوطی سے امن کی بحالی کاخواب شرمندہ تعبیر ہوگا۔اگر ملک میں آئین وقانون کی حکمرانی ہوتی توکسی شرپسندٹولے کومادر وطن کیخلاف ہرزہ سرائی کرنے اوردشمن ملک کے گیت گانے کی جرآت نہ ہوتی ۔غداروں اورسہولت کاروں کی سرکوبی کیلئے ریاست کی رِٹ اورقانون کی طاقت من واناہوگی ۔