آپکی آواز۔۔۔۔اوسلو(عقیل قادر) پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ سکینڈی نیویا کے صدر عاشر نعمان چوہدری اور پاکستان مسلم لیگ ن سپین کے صدر سیکریڑی آرگنائزر یورپ شہزادہ عثمان طاہر نے ناروے کا تنظیمی دورہ کیا جس کا مقصد مسلم لیگ ن میں نوجوانوں کو متحرک اور فعال کردار ادا کرنے کا موقع فراہم کرنا ہے۔ عاشر نعمان چوہدری اور شہزادہ عثمان طاہر نے مسلم لیگ ناروے کے صدر نذیر بٹ، عادل منصور اور شاہد تنویر سے خصوصی ملاقات کی جس میں اہم تنظیمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور آئندہ کے لائحہ عمل کو زیر بحث لایا گیا۔صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عاشر نعمان چوہدری اور شہزادہ عثمان طاہر نے کہا کہ ان کے دورے کا مقصد مسلم لیگ ناروے کے عہدیداران ، متحرک کارکنان اور قائدین سے ملاقاتیں کرنا اور مسلم لیگ کو ناروے بھر میں متحرک اور فعال بنانا شامل ہیں۔انہوں نے مزید بتایاکہ بہت جلد مسلم لیگ ناروے کی تنظیم نو مکمل کر لی جائے گی۔ مسلم لیگ ن کے علاوہ جن دیگر تنظیمات اور شخصیات سے انہوں نے ملاقاتیں کیں ان میں پاک ناروے فورم کے چیف آرگنائزر چوہدری اسماعیل سرور، اور نمائندہ دنیا نیوز ناروے عقیل قادر اور دیگر شامل ہیں۔