عمران خان کاگھیراﺅ عوامی غضب کاغماز ہےوہ اووسیزپاکستانیوں سے ایک یہودی کیلئے ووٹ مانگ رہے ہیں۔رانا بشارت علی خاں

Rana Basharat Ali Khan A

آپکی آواز۔۔۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) ساﺅتھ ویلزکے چیئرمین اورسماجی شخصیت رانابشارت علی خاں نے کہا ہے کہ لندن میں عمران خان کاگھیراﺅ عوامی غضب کاغماز ہے۔اوورسیزپاکستانیوں کے صبر وتحمل کاپیمانہ لبریز ہوگیا ۔قومی قیادت کیخلاف ماضی کے منچلے عمران خان کی طرف سے دشنام طرازی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی ۔عمران خان کے حالیہ دورہ لندن میں موصوف کاڈبل سٹینڈرڈایکسپوزہوگیا ۔وہ لندن میں اوورسیزپاکستانیوں سے ایک یہودی کیلئے ووٹ جبکہ یہودیوں سے پارٹی فنڈ کے نام پرپیسہ مانگ رہے ہیں اوریقینا یہ پیسہ پاکستان میں عدم استحکام پیداکرنے پرصرف کیا جائے گا۔وہ مسلم لیگ (ن) کے مقامی کارکنان کے نمائندہ کنونشن سے خطاب کررہے تھے ۔ رانابشارت علی خاں نے مزید کہا کہ عمران خان کی صورت میں ایک غیرمتوازن شخص اسلامی جمہوریہ پاکستان کاوزیراعظم منتخب ہونے کے اہل نہیں ہے۔ عمران خان شکست خوردہ بچے کی طرح” روندی” پراترآئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ دھرناسیاست کاڈراپ سین ڈی چوک میں ہوگیا تھا ،اب ”تاریک انصاف ”کے چلے ہوئے کارتوس مسلم لیگ (ن) کے قائدین اورکارکنان کی صورت میںترقی پسندپاکستانیوں کومرعوب نہیں کرسکتے ۔عمران خان کابنایا نیا خیبرپختونخوادیکھ کروہاں کے شہریوں کونانی یادآگئی۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین اپنے بیرونی آقاﺅں کے اشاروں پرجمہوریت اورآئین کیخلاف بغاوت پراترآئے ہیں مگر عوام کے بازوﺅں میں ان کی بغاوت کچلنے کی سکت ہے ۔ناچ مارچ کی ناکامی اوربدنامی کے بعد عمران خان نے دھرناتوختم کردیا مگران کاروناابھی تک ختم نہیں ہوا۔