پریس ریلیز5 جنوری 2016ء پاکستان مسلم لیگ (ن) برطانیہ کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات اقبال سندھونے کہا ہے کہ کپتان عمران خان کے سیاسی افق پر اقتدارکاسورج کبھی طلوع نہیںہوگا۔ ان کے ہاتھوں میں وزرات عظمیٰ کی ”ریکھا”نہیں ہے لہٰذاءضد،ہٹ دھرمی اورتعمیروترقی کاراستہ چھوڑدیں۔عمران خان یادرکھیں اگروہ سیاست کو جواسمجھ کر کھیلیں گے تو ہاران کے گلے کاہاربن جائے گی۔دوسری سیاسی پارٹیوں کاناکارہ سامان اورسیاسی بونوں کابوجھ اپنے کندھوں پراٹھانے والے کپتان مادروطن پاکستان کی قیادت کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتے ۔ جوغمزدہ عوام کی اشک شوئی اوران کی خدمت نہیں کرسکتا اسے سیاست کرنے کاکوئی حق نہیں پہنچتا ۔ عمران خان دھاندلی دھاندلی کرتے رہے مگرانہیں ایک باربھی عوامی ایشوزپربات کرنے کی توفیق نہیں ہوئی ۔

Iqbal Sandhu