نوازشریف کی معاشی کامیابیاں ٹھنڈی ہواکاجھونکا ہیںوہ رواں دورحکومت میں اپنے سابقہ ا دوارسے کئی گنازیادہ ڈیلیورکر یں گے ۔ اقبال سندھو
پاکستان مسلم لیگ (ن) برطانیہ کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات اقبال سندھونے کہا ہے کہ سرمایہ کاری کے شعبہ میں وزیراعظم میاں نوازشریف کی پے درپے انتظامی ومعاشی کامیابیاں ٹھنڈی ہواکاجھونکا ہیں۔مختلف بیرونی کمپنیاں پاکستان میں بڑے پیمانے پرانوسٹمنٹ کرنے میں دلچسپی رکھتی ہیں۔انتھک وزیراعظم میاں نوازشریف اورمتحرک وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف بیک وقت کئی محاذوں پربااحسن اپنے اپنے آئینی فرائض انجام دے رہے ہیں۔ایک طرف توانائی بحران اوردوسری طرف شرپسندوںکی کارستانیاں اورشیطانیاں ، ہمارے قائدین عوام کودرپیش مشکلات سے پوری طرح آگاہ اوران پرقابوپانے کیلئے سرگرم ہیں۔اپنے ایک بیان میں اقبال سندھونے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت عوام کوزندگی کی بنیادی ضروریات کی فراہمی میں کوئی رکاوٹ یامجرمانہ غفلت برداشت نہیں کرے گی ۔عوام کاخون چوسنے والے لٹیروں کودنیا کی کوئی طاقت قانون کی گرفت سے نہیں بچا سکتی۔ انہوں نے کہاکہ عوام کی نمائندہ اورپسندیدہ حکومت عوام کوکسی امتحان میں نہیں ڈال سکتی ،ٹریڈرز کی صفوں میں مصنوعی مہنگائی کرنیوالی کالی بھیڑوں کوشناخت اوران کی مرمت کرنے کی ضرورت ہے۔حکومت ضروریات زندگی کی قیمتوں میں استحکام یقینی بنانے کیلئے سخت اقدامات کرے گی۔انہوں نے کہا کہ میاں نوازشریف اورمیاں شہبازشریف نے عوام کیلئے آسانیاں پیداکرنے کا بیڑااٹھایا ہے،ان کے کام کی رفتاراورترقیاتی منصوبوں کامعیاربتارہا ہے وہ ا پنے رواں دورحکومت میں اپنے سابقہ ا دوارکے مقابلے میں کئی گنازیادہ ڈیلیورکر ینگے ۔ میاں نوازشریف اورمیاں شہبازشریف کے سواکوئی دوسراسیاستدان ان کابنایاریکارڈ نہیں توڑسکتا۔