ڈنمارک (آپکی آواز) بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کا 66 واں یوم وفا ت آج جمعرات کو ملک بھر میں اور ڈنمارک میں نہایت عقیدت و احترام سے منایا جائیگا۔ ریڈیو آپکی آواز راجگان ویلفئر سوسائٹی سیاسی اور سماجی تنظیمیں قائداعظم کی برسی کے موقع پر آج شام پروگرام پیش کریں گی۔کہ قائداعظم محمد علی جناح کی ولولہ انگیز قیادت کے تحت برصغیر کے مسلمانوں نے ایک علیحدہ وطن حاصل کیا ،جنہوں نے اصولوں پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا اور نہ ہی مصلحت کو اپنے فیصلوں پر اثرانداز ہونے دیا۔ وطن عزیز کی آزادی و سلامتی پر آنچ نہیں آنے دیں گے قائداعظم ہمیشہ نظم و ضبط آزادی، جمہوریت اور سماجی انصاف کی حکمرانی کیلئے کھڑے رہے۔

quaid