
شیخ الااسلام مفتی محمد تقی عثمانی صاحب کا انٹرویو جو انہوں نے خصوصی طور پر،ادارہ آپکی آواز، کو دیااسکو سننے کیلئے فوٹو پر کلک کریں،یہ تصویر اس سے پہلے آپ نے نہیں دیکھی ہو گی۔

ڈنمارک (آپکی آواز) بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کا 66 واں یوم وفا ت آج جمعرات کو ملک بھر میں اور ڈنمارک میں نہایت عقیدت و احترام سے منایا جائیگا۔ ریڈیو آپکی آواز راجگان ویلفئر سوسائٹی سیاسی اور سماجی تنظیمیں قائداعظم کی برسی کے موقع پر آج شام پروگرام پیش کریں گی۔کہ قائداعظم محمد علی جناح کی ولولہ انگیز قیادت کے تحت برصغیر کے مسلمانوں نے ایک علیحدہ وطن حاصل کیا ،جنہوں نے اصولوں پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا اور نہ ہی مصلحت کو اپنے فیصلوں پر اثرانداز ہونے دیا۔ وطن عزیز کی آزادی و سلامتی پر آنچ نہیں آنے دیں گے قائداعظم ہمیشہ نظم و ضبط آزادی، جمہوریت اور سماجی انصاف کی حکمرانی کیلئے کھڑے رہے۔

آپکی آواز۔۔۔۔سٹاک ہوم(رپورٹ :عارف کسانہ) غلام مصطفیٰ کھر کا ڈاکٹر طاہر القادری کے دھرنا میں شرکت قرب قیامت کی نشانیوں میں سے ایک ہے۔ پاکستان میں کبھی بھی اصل جمہوریت نہیں رہی۔ جاگیرداری نظام ختم نہ کرسکنا بھٹو کی سب سے بڑی غلطی تھی اور یہی بھٹو کی قاتل تھی۔ بھٹو جیسا رہنما تاریخ میں کبھی کبھی ہی پیدا ہوتا ہے۔ نصرت بھٹو نے میرے گلے لگ کر بتایا کہ مرتضیٰ بھٹو کا قاتل کون ہے۔ بھٹو پارٹی ختم ہوگئی اب صرف لوٹوپارٹی ہے۔بلاول زرداریوں کا جانشین ہے جبکہ فاطمہ بھٹو ہی اصل میں بھٹو کی وارث ہے ۔یہ انکشافات سابق وفاقی وزیر اور پیپلز پارٹی کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر غلام حسین نے عارف کسانہ کو ایک خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کیے۔مکمل انٹرویو سننے کیلئے فوٹو پر کلک کریں۔
