اوسلوآپکی آواز(عقیل قادر) اس سال پاکستان کو معرض وجود میں آئے ستر سال ہو جائیں گے۔ اس موقع پر سفارتخانہ پاکستان کی جانب سے ”ہم سب کا پاکستان” کے عنوان سے مختلف پاکستانی تنظیمات کے ساتھ مل کر آزادی میلے کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔جس میں پاکستان کی ثقافت کو متعارف کیا جائے گا۔میلے میں کبڈی، نیزہ بازی اور کرکٹ کے مقابلے ہوں گے اور اسکے علاوہ مختلف کھانوں اور کپڑوں کے سٹالز لگائے جائیں گے۔ پاک ناروے فورم نے پاکستانی سفیر رفعت مسعو د کی طرف سے یوم پاکستان کے موقع پر تمام تنظیمات کے ساتھ مل کرپہلی بارایسا پروگرام منعقد کرنے کو سراہا ہے۔پاک ناروے فورم کے صدر چوہدری اسماعیل سرور نے کہا ہے پاک ناروے فورم کا یہ مشن ہے کہ پاکستان کی ترقی اور یکجہتی کے لیے تمام کوششیں بروئے کار لائی جائیں اور پاکستان کے کلچر کو فروغ کو دینے کے لیے ایسے پروگرامز کو سپورٹ کیا جائے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اس لیے وہ سفارتخانہ پاکستان کے پروگرام کو سپورٹ کر رہے ہیں۔ آزادی میلہ ایک فیملی پروگرام ہے جس میں انہوں نے تمام پاکستانیوں کو شرکت کی دعوت دی ہے۔

ismail s