ناروے۔پاکستان، ترکی، عراق اوربیلجیئم میں دہشتگردی کے حملوں میں شہید ہونے والوں کی یاد میںمنعقد کی گئی دعائیہ تقریب میں ناروے کی وزیر اعظم ایرنا سولبرگ، نارویجن وزراءاور مختلف ممالک کے سفیروں کی شرکت

Norway prime minister Erna Solberg

آپکی آواز۔۔۔۔اوسلو(عقیل قادر) مارچ کے مہینے میں دنیا کے مختلف ممالک میں دہشتگردوں نے معصوم اور بے گناہ لوگوں کو دہشتگردی کا نشانہ بنایا جن میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں ۔ بم دھماکوں میں جاں بحق ہونے والوں کی یاد میں 14 اگست کمیٹی کے چیئرمین عامر شیخ نے ریڈ کراس کے تعاون سے اوسلو ریڈ کراس کے مرکز پر ایک دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا جس میں ناروے کی وزیر اعظم ایرنا سولبرگ Erna Solberg اور نارویجن وزراءکے علاوہ پاکستان، ترکی،بیلجیم، عراق اور امریکہ کے سفیروں نے شرکت کی۔ جاں بحق ہونے والوں کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی گئی۔تقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ ریڈ کراس ناروے کے صدر سوین ملوکلیو Sven Mollekleiv نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردوں کو ہمارا ایک ہی جواب ہے کہ ہم ہر صورت میں متحداور پُرامن ہیں اسی لیے جاں بحق ہونے والوں کی یاد میں آج ہم شمعیں روشن کر رہے ہیں۔ ناروے کی وزیر اعظم ایرنا سولبرگ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی سے جہاں پر انسانی جانوں کا نقصان ہو رہا ہے وہاں پر دہشتگرد جمہوری روایات کو بھی نقصان پہنچانے کی کوشش کررہے ہیں۔ انہوں نے صحافیوںسے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں دہشتگردی سے ناروے میں رہنے والے پاکستانی بھی متاثر ہوتے ہیں اور دہشتگردی کو شکست دینے کے لیے ضروری ہے اسے نظریاتی محاذوں پر بھی لڑا جائے۔ پاکستانی سفیر رفعت مسعود نے کہ کہ ہم اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھیں گئے جب تک آخری دہشتگرد کو بھی ختم نہ کر دیا جائے۔ انہوں نے اس موقع پر ناروے کی حکومت اور نارویجن قوم کا دہشتگردی کے خلاف اظہار یکجہتی کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ تقریب سے عراق، ترکی اوربیلجیم کے سفیروں نے بھی خطاب کرتے ہوئے دہشتگردی کی مذمت کی اور کہا کہ دہشتگردی کے واقعات کو کسی صورت بھی برداشت نہیں کیا جا سکتا۔

Turkis Ambassador kopi