مادروطن اورہم وطنوں کی حفاظت کرتے ہوئے دشمن کومارنایا اس کے ہاتھوں مرنا ”ملازمت” نہیں ہوسکتی،بلاشبہ یہ ایک” مقدس مشن” ہے۔پاکستان اورپاکستانیوں کے وردی پوش محافظ اپنی شناخت ظاہرکئے بغیر ہرشرکامقابلہ کرنیوالے آئی ایس آئی کے پراسرارکردار ہمارے” خادم یاملازم” نہیں”محبوب اور محسن” ہیں۔پاکستان کے ساتھ ان نڈرمحافظوں کا” تنخواہ” نہیں ”وفا”کارشتہ ہے،ہمارے باوفااورباصفامحافظ راہ حق پرگامزن ہیں۔ پاک فوج کے سرفروش جانبازہوںیاپولیس کے فرض شناس جوان یہ ہمارے اپنے ہیں،کسی اہلکارکامتنازعہ انفرادی فعل قابل نفرت یاقابل گرفت ہوسکتا ہے لیکن ان اداروںکی مجموعی کارکردگی انتہائی شانداراورقابل رشک ہے ۔ فوج اورپولیس کی وردی کے رنگ مختلف ہیں مگرہمارے سرفروش جوانوں کے جوش سے ابلتے خون کارنگ سرخ جبکہ دونوں کے ہاتھوں میں سبزہلالی پرچم ہے۔ان کیلئے پاکستان محض وطن نہیں بلکہ ایک جنون اوران کی جنت ہے۔یہ شوق شہادت سے سرشار اورشیرخداحضرت علی ؓ کی تلوارہیں۔ پاکستان سے عشق ان کی رگ رگ میں خون بن کردوڑتا ہے ۔سکیورٹی فورسزمیں لوگ” اعزازیہ” کیلئے نہیں آتے بلکہ وردی میں اپنے خون سے دہشت گردی کے شعلے بجھانااورچراغ جلانا ان کا”اعزاز”اور”اعجاز” ہے،یہ اعزازہرگزاعزازیہ کامحتاج نہیں ہوسکتا۔ مادروطن پاکستان کادفاع کرتے ہوئے دشمن کودھول چٹانااور میدان جنگ میں جوانمردی سے جام شہادت نوش کرنا ایک بیش قیمت سعادت اورعبادت ہے