ناروے۔ ویمن لیگ اہلسنت فیورست کے زیر اہتمام جشن میلاد النبی کانفرنس کا انعقاد

norge-3

 

آپکی آواز۔۔۔اوسلو(عقیل قادر)ویمن لیگ اہلسنت فیورست کے زیر اہتمام سالانہ جشن میلاد النبی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں خواتین نے شرکت کی ۔ میلاد النبی کانفرنس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جسکا اعزاز مرکز کی طالبہ میمونہ نے حاصل کیا۔ اہلسنت کونسل کی بچیوں نے نعتوں کے خوبصورت گلدستے پیش کیے اور محفل میں سماءباندھ دیا۔ حضورنبی کریم کی بارگاہ اقدس میں جنہوںنے عقیدتوں کے پھول نچاور کیے ان میں سائرہ طارق، زھرا فاطمہ، فضا بسمہ، کومل اور سعیدہ شامل ہیں۔کانفرنس میں نقابت کے فرائض شبانہ حمید نے احسن انداز میں ادا کیے۔ میلاد النبی کانفرنس میں محترمہ سیدہ بی بی جان کی ایک شاگرد نے اپنی منگنی کی تقریب پر جانے سے قبل خصوصی شرکت کی اور حاضرین اور اساتذہ کی خصوصی دعاﺅں سے رخصت ہوئی۔ ان کا کہنا تھا کہ انکا اس تقریب میں شرکت کا مقصد صرف دعاﺅں کا حصول ، اساتذہ کی زیارت اور نئی نسل کو یہ پیغام دینا تھا کہ جو بھی کام شروع کریں وہ اللہ اور اسکے رسولکے بابرکت نام سے شروع کریں ۔تقریب سے سیدہ بی بی جان نے خصوصی خطاب فرمایا اور آپ نے رسالت مآب کا حلیہ مبارک تفصیل سے بیان فرمایا اور محفل پہ ایک رقت کا سماءبندھ گیا اور آنکھیں اشکبار ہو گئیں۔ آپ نے مزید فرمایا کہ حضور نبی کریم کی محبت اور نسبت ہی اہل ایمان کا کُل اثاثہ ہے۔ پروگرام کا اختتام سیدہ بی بی جان کی دعا سے ہوا اور حاضرین کی تواضع ضیافت میلاد سے کی گئی۔

norge-4