ناروے۔ورلڈ اسلامک مشن یس ہائیم کے زیر اہتمام جشن میلاد النبی کانفرنس سے سیدہ بی بی جان کا خطاب
اوسلو…آپکی آواز(عقیل قادر) ورلڈ اسلامک مشن خواتین ونگ یس ہائیم کے زیر اہتمام نبی آخر الزماں کی یاد میں جشن میلاد النبی کانفرنس منعقد کی گئی جس میں مقامی خواتین کے علاوہ جماعت اہلسنت ویمن لیگ اوسلو نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ کانفرنس کی مہمان خصوصی جماعت اہلسنت ویمن لیگ اوسلو کی سرپرست اعلیٰ محترمہ سیدہ بی بی جان تھیں۔ کانفرنس کا باقاعدہ آغاز آیات ربانی سے دعا یاسر نے کیا اور حضور نبی کریم کی بارگاہ اقدس میں گلہائے عقیدت عکاشہ راشد اور فزا ءحسین نے پیش کیا۔ پروگرام کی نقابت کے فرائض قراة العین یاسر نے احسن انداز میں سر انجام دیئے۔ سیدہ بی بی جان نے انتہائی علمی ، روحانی اور تربیتی خطاب فرمایا ۔ آپ نے اپنے خطاب میں فرمایا کہ نسبت رسولکے بغیر ہمارا ایمان ہی مکمل نہیں ہو سکتا ، عشق رسول کی جھلک ہماری زندگیوں میں عملی طور پر نظر آنی چاہیے تاکہ ہم اعمال سے دیا ر غیر میں رہتے ہوئے اسلام کے پیغام کو غیر مسلموں تک احسن انداز میں پہنچائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ حضور سے نسبت ہماری دنیایوی و اُخروی زندگیوں کی کامیابی کی ضمانت ہے اور حضور نبی کریم سے رشتے کو مظبوط کرنے کے لیے ہمیں اللہ اور فرشتوں کی سنت پوری کرتے ہوئے درودو سلام کا نذرانہ حضور نبی کریم کی بارگاہ اقدس میں روزانہ کی بنیاد پر بھیجنا چاہیے۔ پروگرام کا اختتام سیدہ بی بی جان کی دعا سے ہوا