شرپسندعناصرکاکیفرکردارتک پہنچنااٹل ہے۔زبیرگل ،اقبال سندھو پاکستان کی بقاءکاراستہ باہمی اتحادویکجہتی سے ہوکرجاتا ہے۔حِناملک

 

 

zubair

 

پاکستان مسلم لیگ (ن) برطانیہ کے مرکزی صدرزبیرگل ، مرکزی سیکرٹری اطلاعات اقبال سندھو اورمسلم لیگ (ن) شعبہ خواتین برطانیہ کی سیکرٹری جنرل حِنا ملک نے کہا ہے کہ شرپسندعناصرکاکیفرکردارتک پہنچنااٹل ہے۔وعدوں کی پاسداری کے معاملے میں وزیراعظم میاں نوازشریف کاکوئی ثانی نہیں۔منتخب قیادت نے عوام کے زخموں پرمرہم رکھ دیا۔جس طرح اے پی ایس پشاورکے معصوم بچوں کے قاتل تختہ دارپرلٹکادیے گئے اس طرح عنقریب ان کے ماسٹرمائنڈبھی جہنم واصل ہوں گے۔کوئی نقاب پوش اورضمیرفروش پاکستان میں امن وآشتی اورتعمیروترقی کاراستہ نہیں روک سکتا۔ہم اپنے معصوم بچوں اور سرفروش فوجی جوانوں کابیش قیمت خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے ۔ان خیالات کااظہارانہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا۔زبیرگل ،اقبال سندھواورحِناملک نے مزید کہا کہ ملک دشمن قوتیں مذہب ،منافرت اورصوبائیت کی بنیادپرہمارے درمیان نفاق اورنفرت پیداکرنے کیلئے کوشاں ہیں ،عوام قومی یکجہتی کادامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں۔پاکستان کی بقاءاورعوام کی بہبودکاراستہ باہمی اتحادویکجہتی سے ہوکرجاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ16دسمبر کے دن شہیدوں کی ارواح کوگواہ مان کر پاکستان کوامن وآشتی اورتعمیروترقی کاگہوارہ بنانے کا تجدیدعہد کیاگیا۔ دہشت گردوں کاصفایاکرنے کے ساتھ ساتھ قیام امن کیلئے شرپسندوں کامحاسبہ بھی ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک دشمن قوتوں اورشرپسندوں کے مذموم مقاصداورایجنڈے کوسمجھنے کی ضرورت ہے ۔ رینجرزنے بڑے منظم اندازمیں کراچی میں مختلف ڈینجرز کامقابلہ کیا ہے ،رینجرز کے اختیارات پرکمپرومائز نہیں کیا جاسکتا۔