جامعہ اسلامیہ ہولمیلہ نے شامی مہاجرین کی مدد کے لیے ایک خوبصورت تقریب کا اہتمام کیا

aqil dadir-dec

آپکی آواز۔۔۔اوسلو(عقیل قادر) جامعہ اسلامیہ ہولمیلہ نے شامی مہاجرین کی مدد کے لیے ایک خوبصورت تقریب کا اہتمام کیا جس میں معززین اوسلونے بڑی تعدادمیں شرکت کی۔ اس خوبصورت تقریب کا آغاز قرآن کریم کی تلاوت سے محمد حسن افتخار چشتی نے کیا اور نعت رسول مقبولﷺ مدثر محمود نے پیش کی۔تقریب سے گفتگو کرتے ہوئے جامعہ اسلامیہ ہولمیلہ کے امام و خطیب علامہ افتخار احمد چشتی نے جامعہ اسلامیہ کی طرف سے کی جانے والی سرگرمیوں کی تفصیلات بتائی اور اسلام کے نقطہ نظر سے دوسروں کی مدد کرنے کی اہمیت کو بیا ن کیا ۔ یتیم ، بیواو¾ں اور معاشرے کے کمزورو معذور افراد کی مدد کو قرآن حدیث کی روشنی میں بیان کیا۔انہوں نے کہا کہ الحمداللہ ہم اپنی بساط کے مطابق آج 70 چھوٹے بڑے بچوں کے لیے ونٹر شوز کا عطیہ شامی مہاجرین کو پیش کر رہے ہیں اور دعا ہے کہ اللہ پاک ہماری اس کاوش کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے۔ لیبر پارٹی اوسلو کے سنیئر رہنما شہباز طارق ، تارکین وطن فورم کے صدر اطہر علی، ہویئرے پارٹی کے سنیئر رہنما طلعت بٹ اور لیبر پارٹی اوسلو کے ایم پی اے ڈاکٹر مبشر بنارس نے جامعہ اسلامیہ ہولمیلہ اور علامہ افتخار احمدچشتی کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ آج کے دور میں اگر اسلام کی تبلیغ کرنی ہے تو ضروری ہے کہ رضاکارانہ طور پر ہم معاشرے کے محروم طبقات کی مدد کے لیے اپنے آپ کو پیش کریں۔ تقریب میں جن دیگر معزز مہمانوں نے شرکت کی ان میں چوہدری قاسم، چوہدری اسماعیل سرور، چوہدری جاوید سرور، راجہ عاشق حسین، چوہدری رفاقت، ندیم بٹ، انجم وڑائچ اورچوہدری ریاض شامل ہیں۔ پروگرام کے آخر پر تمام مہمانوں کی تواضع کا بھی بھرپورانتظام کیا گیا تھا۔

a-4 a-2 a-1