اسلام آباد ۔آپکی آواز(سی۔این۔اے)۔۔۔ وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ پاکستان روس کے ساتھ اپنے دوستانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور اس میں مزید وسعت چاہتا ہے، خطے کے استحکام ، خوشحالی امن اور خطے کو درپیش مسائل کے حل کیلئے روس کا کردار اہمیت کا حامل ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاک ایشیا انٹر گورنمنٹل کمیشن برائے اکنامک ٹریڈ و سوسائٹی تعاون اور رشین فیڈریشن کی فیڈرل ڈرگ کنٹرول سروس کے ڈائریکٹر وکٹر پی ایوانود سے ملاقات کے دوران کیا جنہوں نے جمعرات کو یہاں پنجاب ہاوس میں ان سے ملاقات کی۔

ch nasir