ڈنمارک : سفارتخانہ پاکستان میں یوم آزادیِ پاکستان ۲۰۱۳ کی شاندار تقریب: دارالحکومت کوپن ہیگن میں پاکستان کے سفارتخانہ میں منائی گئی یوم آزادی کی تقریب : پاکستان کی سفیر عزت مآب فوزیہ عباس نے، سفارتخانہ کے لان میں پاکستان کے قومی ترانے کی دھنوں کے ساتھ جب پرچم کشائی کی رسم ادا کی تو اپنے قومی پرچم کو بلند ہوتے اور آسمانوں کو چھوتے دیکھ کر پاکستانیوں کے چہرے خوشی سے چمک اٹھے اور فضا پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی۔لوگ اتنے زیادہ تھے کہ کرسیاں کم پڑھ گئیں۔