آپکی آواز۔۔۔۔اوسلو(عقیل قادر) پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ سکینڈی نیویا کے صدر عاشر نعمان چوہدری اور پاکستان مسلم لیگ ن سپین کے صدر سیکریڑی آرگنائزر یورپ شہزادہ عثمان طاہر نے ناروے کا تنظیمی دورہ کیا جس کا مقصد مسلم لیگ ن میں نوجوانوں کو متحرک اور فعال کردار ادا کرنے کا موقع فراہم کرنا ہے۔ عاشر نعمان چوہدری اور شہزادہ عثمان طاہر نے مسلم لیگ ناروے کے صدر نذیر بٹ، عادل منصور اور شاہد تنویر سے خصوصی ملاقات کی جس میں اہم تنظیمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور آئندہ کے لائحہ عمل کو زیر بحث لایا گیا۔صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عاشر نعمان چوہدری اور شہزادہ عثمان طاہر نے کہا کہ ان کے دورے کا مقصد مسلم لیگ ناروے کے عہدیداران ، متحرک کارکنان اور قائدین سے ملاقاتیں کرنا اور مسلم لیگ کو ناروے بھر میں متحرک اور فعال بنانا شامل ہیں۔انہوں نے مزید بتایاکہ بہت جلد مسلم لیگ ناروے کی تنظیم نو مکمل کر لی جائے گی۔ مسلم لیگ ن کے علاوہ جن دیگر تنظیمات اور شخصیات سے انہوں نے ملاقاتیں کیں ان میں پاک ناروے فورم کے چیف آرگنائزر چوہدری اسماعیل سرور، اور نمائندہ دنیا نیوز ناروے عقیل قادر اور دیگر شامل ہیں۔
 آپکی آواز۔۔۔۔ اوسلو(عقیل قادر) پاک ناروے فورم نے ضلع گجرات کے معروف سماجی رہنما اور بزنس مین چوہدری امجد فاروق کے اعزاز میں ایک پُرتکلف دعوت کا اہتمام کیا جس میں اوسلو بھر کی سیاسی و سماجی شخصیات نے بھرپور شرکت کی۔تقریب سے چوہدری امجد فاروق نے خطاب کرتے ہوئے پاک ناروے فورم کا انکے اعزاز میں ایک خوبصورت تقریب کے انعقاد پر شکریہ ادا کیا اور ناروے میں مقیم پاکستانیوں کی وطن سے محبت اور ناروے کی ترقی میں انکے کردار پر مبارکباد پیش کی۔
الحاج امجد فاروق چیئرمین (سی پی ایل سی) ادارہ آپکی آواز، ٹی وی آپکی آواز، پر لائیو انٹرویو دیتے ہوئے۔ انٹرویو سُننے کیلئے تصویور پر کلک کریں

 

 وزیراعظم نوازشریف کشمیر کی مکمل آزادی کے مصمم عزم لئے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں کشمیر کےاندر انڈیا کے قبضہ اور مظالم کے ٹھوس ثبوت پیش کر کے کشمیر کی آزادی کا مقدمہ پیش کریں گے. مقبوضہ کشمیر وادی کے موجود حالات پر شاکرقریشی چئیرمین کاروان فکر برطانیہ اور میڈیا سیکریٹری پاکستان مسلم لیگ ن برطانیہ کا تاریخ کے پس منظر میں اھم اور پرجوش تجزیہ, کشمیریوں اور پاکستانیوں کیلئے موجودہ صورتحال میں پیغام سنیے ریڈیو ڈنمارک کے لائیو شو آپ کی آواز میں راجہ غفور اور.... شاہ جی کے ساتھ.

 

ڈنمارک۔۔۔آپکی آواز۔۔۔ پیر آف کوٹ مٹھن شریف ،خواجہ عامر فرید کوریجہ صاحب نے ادارہ آپکی آواز کو لائیو پروگرام میں سامعین اور ناظرین کے سوالوں کے جواب میں کہا ڈاکٹر طاہرالقادری صرف پاکستان میں انارگی اور اشتعال پیدا کرنے کیلئے آتے ہیں داعش اور طالبا ن کی طرز پے اقتدارپے قبضہ کرنا چاہتے ہیں وہ ایسا گروہ تیارکر رہے ہیں ۔ ڈاکٹر طاہرالقادری صاحب کو الیکشن سے کوئی دلچسپی نہیں وہ الیکشن میں آنا ہی نہیں چاہتے،میں نے اندر سے دیکھا ہے جو ڈاکٹر طاہرالقادری کہہ رہے ہین وہ نہیں ہیں؟۔۔ مکمل انٹرویو سُننے کیلئے فوٹو پر کلک کریں ۔۔
آپکی آواز۔۔۔ ڈنمارک ۔۔۔۔ بیرسٹر امجد ملک ; چیئرمین بورڈ آف گورنراور سیز پاکستانی فاﺅنڈیشن  ،  نے ادارہ آپ کی آواز کو اورسیز کے مسائل اور دوہری شہریت پر بات کرتے ہوئے کیا کہا ۔۔۔۔۔۔ سننے کیلئے تصویر پر کلک کر یں ۔
 لندن ۔۔۔ آپ کی آواز۔۔۔۔ پاکستان مسلم لیگ (ن)برطانیہ کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات اقبال سندھونے کہا ہے کہ دوچار زیرومنتخب حکومت کوزیر نہیں کرسکتے ۔پیپلزپارٹی بھی ایک بڑازیرو ہے وہ تاریک انصاف کاسہارا نہیں بن سکتی ۔عمران خان نے شاہراہوں پرآنے کاشوق پوراکرلیا اب آصف زرداری کوبھی اپناشوق پوراکرنے کاپوراپوراحق حاصل ہے ۔کپتان عمران خان کی جاتی امراءرائیونڈ کامحاصرہ کرنے کی دھونس میں کوئی دم نہیں ،موصوف غلطی سے بھی ہمارے کارکنوں کومشتعل کرنے کی غلطی نہ کریں۔اگرہمارے کارکنوں نے عمران خان کے محل کارخ کرلیا توانہیں راہ فرارنہیں ملے گی ۔عمران خان اورآصف زرداری کاگٹھ جوڑ جمہوریت کاکچھ نہیں بگاڑسکتا ۔وہ ایک تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔اقبال سندھو نے مزید کہا کہ عمران خان پارلیمنٹ بیٹھ کر حکومت پرتنقید اورتعمیری سیاست کریں ،پاکستان میں آپریشن عضب ضرب جاری ہے لہٰذا ءہماراملک انارکی کامتحمل نہیں ہوسکتا۔وزیراعظم میاں نوازشریف اوروزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف نظریاتی جبکہ عمران خان اوران کے حواری نظریہ ضرورت کی سیاست کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگرعمران خان واقعی احتساب کے حامی اوراس کیلئے سنجیدہ ہوتے توان کاطرزسیاست ایسا نہ ہوتا۔پاکستان تعمیر وترقی کی شاہراہ پرگامزن ہے،منفی سیاست برداشت نہیں کی جاےءگی ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان انتخابات میں شکست کی خفت مٹانے کیلئے جمہوریت کوڈی ریل کرنے کے درپے ہیں۔عوام نے دھرناسیاست کادھڑن تختہ کردیا ۔انہوں نے کہا کہ اگرعمران خان نے جاتی عمراءکامحاصرہ کرنے کااپنااحمقانہ بیان واپس نہ لیا توہمارے کارکنان ہرفورم پران کامحاصرہ اورمحاسبہ کریں گے ۔