منہاج سکول آف اسلامک سائنسز ڈنمارک کے درس نظامی کے پہلے بیج کے طلباء و طالبات نے تین سال کی محنت سے جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن لاہور کے نصاب کے مطابق الشہادۃ الثانویہ کی تکمیل پر ڈگری حاصل کرکے منہاج القرآن انٹرنیشنل کی دنیا بھر کی تنظیمات میں پہلا اعزاز حاصل کر لیا۔ اس پر مسرت موقع پر نظامت تعلیمات کی طرف سے طلباء و طالبات کو اسناد و انعامات سے نوازنے کے لئے عظیم الشان کانوکیشن کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کے قائدین ، رفقاء ، کارکنان ، اساتذہ کرام ، والدین اور کمیونٹی کے افراد نے شرکت کی۔ کانوکیشن سے منہاج ٹی وی کے ذریعہ سے ویڈیو لنک پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری مدظلہ العالی نے خصوصی خطاب فرمایا۔
