انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کے مرکزی آرگنائزر محمدفیصل پاشا نے کہا ہے کہ جموں و کشمیر میں بدترین بھارتی بربریت پرعالمی ضمیر کی مسلسل اورمجرمانہ خاموشی شرمناک ہے۔مقتدرقوتوں میں دم ہے توبھارت کوکشمیریوں کی نسل کشی سے روکنے اورکرفیوختم کرنے کیلئے اپناکرداراداکریں ۔انہوں نے کہا کہ کشمیری بچے تعلیمی وتفریحی سرگرمیوں اورطبی سہولیات سے یکسر محروم ہیں۔دنیا بھر میں معمولی مفادات کیلئے انسانوں کے بنیادی حقوق روندے جبکہ ان کی راہوں میں نفرت کے کانٹے بچھائے جارہے ہیں،کسی شرپسند انسان کوامن اورانسانیت پرحملے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔انہوں نے کہا کہ ہم کشمیریوں سمیت انسانوں کے بنیادی حقوق اورمذہبی آزادی کی حفاظت یقینی بنانے کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔ دنیا کی ہرقوم اپنے اپنے معاشرے سے شدت پسندی ختم کرنے کیلئے اپناکرداراداکرے ۔