ڈنمارک آپکی آواز برطانیہ۔۔۔ہیومن رائٹس موومنٹ انٹرنیشنل برطانیہ کے صدرانا بشارت علی خاں نے کہا ہے کہ برماحکومت کی بربریت بے نقاب ہوگئی ، مقتدرقوتوں کوبرما کے بیگناہ مسلمانوں کیخلاف بدترین ظلم روکنا ہوگا۔مختلف مہذب ملکوں کی طرف سے برما حکومت کی مذمت کافی نہیں، اس دہشت گردریاست کی شدیدمرمت کرناہوگی۔کوئی انسان اس قدر درندگی کے ساتھ دوسرے انسان کی زندگی نہیں چھین سکتا ،برماکے حکمران شیطان ہیںاورکوئی شیطان قابل رحم نہیں ہوسکتا۔اگراقوام متحدہ مجرمانہ طورپرخاموش ہے تواوآئی سی نے بھی برمامسلمانوں کے زخم پر مرہم لگانے کیلئے کچھ نہیں کیا۔امن اورانسانیت کی بقاءکیلئے برماحکومت کیخلاف جنگ کا نقارہ بجاناہوگا۔یذیر اورفرعون موت کی آغوش میں چلے گئے مگران کی باقیات انسانیت کوملیامیٹ کرنے کے درپے ہیں۔کیا برما کے حکمران اقوام متحدہ کوجوابدہ نہیں،اقوام متحدہ مسلمانوں کے انفرادی واجتماعی حقوق کی حفاظت کیوں نہیں کرتا ۔