سامعین جرمنی فرینکفرٹ سے حامد سید صاحب نے ادارہ آپکی آواز کو لائیو انٹرویو میں اپنی کمیونٹی کو اور بہت ساری باتوں کے علاوہ ایک پیغام بھی دیا۔۔۔ کیا پیغام دیا :بسم اللہ الرحمن الرحیم۔ زندگی میں ایک اصول اگر بنا لیا جائے کہ رزق اللہ تعالی کا وعدہ ہے کہ ہر ایک کو ملے گا لحاظہ رزق کے پیچھے بھاگنے کی ضرورت نہی یہ اللہ تعالی اور اس کے حبیب کا کرم ہے کہ ہم تمام بھائی دنیا کے جس کونے میں بھی بیٹھیں ہیں اللہ نے ہم سے کوئی کام لینے کیلئے بھیجا ہے لحاظہ ہم رزق سے بے فکر ہو کر اسلام اور پاکستان کیلئے کردار ادا کریں اور یہ اسی وقت ممکن ہے جب ہم خود باکردار با عمل اور اسلام کے بنیادی احکامات پر عمل کریں اور اس کے بعد نتیجہ رب کریم پر جھوڑ دیں ۔اور رات کو عشاء کی نماز کے بعد باوضو جب بیڈ پر جائیں تو اپنے سارے دن کا موازنہ ایمانداری سے کریں اور اگلی صبح اگر اللہ نے سانسیں لکھیں ہیں تو اپنی غلطیوں کی اصلاح کریں ۔تو انشاءاللہ ہم اللہ تعالی اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ ولم کو راضی کرلیں گے تو ہماری دنیا اور آخرت سنور جائے گی۔ شکریہ۔ سید حامد ( جرمنی) ۔۔۔ فوٹو پر کلک کریں اور پورا انٹرویو سُنیں۔