آپکی آواز۔۔ لندن ۔۔۔ پاکستان مسلم لیگ (ن)برطانیہ کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات اقبال سندھونے کہا ہے کہ اسلام آباد نہیں شرپسندوںکو” بند” کرناہوگا۔ شرپسندوں کوکسی صورت شہربندکرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔اسلام آبادبندکرناکوئی مذاق نہیں،عوام فتنہ پروروں کومستردکردیں۔ عمران خان کاراستہ اقتدار کے ایوانوں کی بجائے زندانوں کی طرف جاتاہے ۔اگر سرکس لگانے سے وزارت عظمیٰ ملتی ہوتی تواناڑی کپتان کی طرح مداری وزیراعظم بن جاتا ۔وزیراعظم یاوزیراعلیٰ بنانا صرف اورصرف ووٹرز کے اختیار میں ہے ۔عمران خان کا حامی روشن خیال طبقہ ووٹ ڈالنا پسندنہیں کرتا ۔ عمران خان جلسہ گاہ توبھرسکتے ہیں مگر سنجیدہ ووٹرزکو ان کی خالی صندوقچی ووٹوں سے بھرناپسند نہیں۔

iqbal-sandhu