آپکی آواز(اوسلو(عقیل قادر) اووسیزپاکستانیوں بشمول نارویجن پاکستانیوں کو پاکستان میں اسلحہ لائسنس سمیت دیگرضروری دستاویزات کے حصول کے لیے متعدد مشکلات کاسامناہے۔ ان خیالات کا اظہار پاک۔ناروے فورم کے چیف آرگنائزرچوہدری اسماعیل سرور نے پاکستانی دانشوروں اور صحافیوں کے اعزازمیں دئیے گئے عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔چوہدری اسماعیل سرورنے اسلحہ لائسنس کے حصول میں درپیش مشکلات کا ذکرکرتے ہوئے کہاکہ نارویجن پاکستانیوں سمیت سنگل شہریت رکھنے والے اووسیزپاکستانیوں کے پاس پاکستان اوریجن کارڈہوتاہے جس کاریکارڈ تصدیق کرنے کے لیے اسلحہ لائسنس کا اجراء کرنے والے محکمے کے پاس کوئی انتظام نہیں ۔انھوں نے کہاکہ پاکستان میں سیکورٹی کے مسائل میں دن بدن اضافہ ہورہاہے اور دیگر پاکستانیوں کی طرح پاکستان میں رہنے کے لئے اووسیزپاکستانیوں کو بھی اپنے حفاظتی انتظامات کی ضرورت رہتی ہے لیکن جب وہ اسلحہ لائسنس بنوانے محکمہ داخلہ کے پاس جاتے ہیں تو محکمے کے پاس ان کے اوریجن کارڈ کو تصدیق کرنے کے لئے کوئی انتظام نہیں۔۔ حکومت کو چاہیے کہ اس مسئلے کو ترجیح بنیادوں پر حل کرے۔ داخلہ امورسے متعلق صوبائی اور مرکزی محکمہ جات کو کمپیوٹر کے ذریعے نادرا کے سسٹم سے منسلک کیاجائے تاکہ درخواست دہندہ کے لئے آسانی پیداہو۔ اس کے علاوہ اووسیزپاکستانیوں کونادرا سمیت دیگر محکموں سے متعلق بھی مسائل ہیں جنہیں ترجیح بنیادوں پر حل کیاجائے۔

ismair-ss