آپکی آواز۔۔۔ لندن۔۔۔ پاکستان مسلم لیگ (ن)برطانیہ کے مرکزی صدرزبیر گل ،مرکزی سیکرٹری اطلاعات اقبال سندھواورسیکرٹری جنرل لیڈیز ونگ حِناملک نے کہا ہے کہ 2016ءکا وفاقی بجٹ درحقیقت روشن پاکستان کاروڈمیپ ہے ۔ معاش کی تلاش میں سرگرداں نوجوانوں کو باعزت روزگارملے گا۔بیرونی سرمایہ کاروں کی پاکستان آمد سے تجارتی سرگرمیوں میں تیزی آئے گی اورروپے کی قدرمیں مزید استحکام آئے گا۔عام آدمی کی بحالی اورخوشحالی سیاست نہیں عبادت ہے۔۔پاکستان میں دہشت گردی خواہ کسی بھی صورت میں ہووہ برداشت نہیں کی جائے گی ۔ملک اورعوام کی حفاظت کیلئے جام شہادت نوش کرنیوالے ہمارے ہیروزہیں ،ان کی قربانیاں فراموش نہیں کرسکتے ۔انہوں نے کہا کہ دہشت گرد عناصرمنتشرہورہے ہیں، عنقریب پاک سرزمین سے دہشت گردی،اندھیروں اور قومی بحرانوں کاصفایا ہوجائے گا ۔