نوازشریف نے اپنے ہردور میں احتساب کوخصوصی اہمیت دی۔حِنا ملک
پاکستان مسلم لیگ (ن) برطانیہ کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات اقبال سندھو اورلیڈیز ونگ کی مرکزی سیکرٹری جنرل حِنا ملک نے کہا ہے کہ وزیراعظم میاں نوازشریف کے ہردورحکومت میں احتساب ان کی ترجیحات میں سرفہرست رہا۔انہوں نے اپنے نمائندوں کوپارٹی ٹکٹ ایشوکرتے وقت ان سے احتساب کے حق میں حلف لیا تھا۔ہماری منتخب قیادت کسی امتیازاورتعصب کے بغیر بے رحم احتساب کوپایہ تکمیل تک پہنچا کردم لے گی۔اپوزیشن پارٹیاں کسی ایک نام پرمتفق ہونے کیلئے تیار نہیں توحکومت کیا کرے۔احتساب کے سلسلہ میں حکومت کی نیک نیتی پرشک نہیں کیا جاسکتا ۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اقبال سندھو اور حِنا ملک نے مزید کہا کہ وفاقی اورپنجاب کے تعمیراتی منصوبوں میں معیاراورشفافیت کویقینی بنانے کے ساتھ ساتھ اپنے انتخابی اورانقلابی وعد ے وفاکرنے کے معاملے میں وزیراعظم میاں نوازشریف اوروزیراعلیٰ میاں شہبازشریف کا کوئی ثانی نہیں ہے۔ پاکستانیوں کو امن اورترقی سے محروم رکھنے والے دوبارہ دھرنے کے نام پردھونس جماناچھوڑ دیں۔انہوں نے کہا کہ اب کوئی اناڑی مٹھی بھر منچلے سڑک پرکھڑے کرکے قومی معیشت کی گاڑی کو پٹری سے نہیں اتار سکتا۔