پاکستان مسلم لیگ (ن) برطانیہ کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات اقبال سندھو اورلیڈیز ونگ کی مرکزی سیکرٹری جنرل حِنا ملک نے کہا ہے کہ وزیراعظم میاں نوازشریف نے پرویز مشرف کے ساتھ اس وقت ڈیل نہیں کی جس وقت وہ اقتدارمیں تھے تواب کیاکریں گے ۔میاں نوازشریف بڑے دل والے ہیں ،انہوں نے پرویز مشرف کومعاف کردیا تھا مگر ان کیخلاف مقدمات کافیصلہ آزاد عدلیہ کرے گی ۔ مسلم لیگ (ن) آزاد عدلیہ کااحترام کرتی ہے۔ وزیراعظم میاں نوازشریف نے انسانیت کی خاطر پرویز مشرف کوبیرون ملک جانے کی اجازت دی ۔ جس وقت آصف زرداری ایوان صدرمیں پرویز مشرف کوگارڈآف آنر دے رہے تھے اس وقت خورشیدہ شاہ اوردوسرے جیالے کیوں خاموش رہے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے ایک استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔