لندن ( پ ر) پاکستان مسلم لیگ (ن) برطانیہ کی ممتازرہنمابیگم فوزیہ مبشر نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف کے خدمت کارڈنویدانقلاب ہیں۔خصوصی افراد کوان کے بنیادی حقوق ان کی دہلیز پرپہنچاناہوں گے۔ خصوصی افرادکی زندگی سہل بنانے کیلئے انہیں خصوصی خدمت کارڈزجاری کرناسیاست نہیں عبادت ہے۔اِن خصوصی کارڈزپرانہیں ہرسطح پر خاطرخواہ رعایت اورسہولت ملے گی ، یہ ان کاحق اورریاست کافرض ہے ۔انہیں اذیت اوروقت کے ضیاع سے بچانے کیلئے قطاروں سے استثنیٰ بھی دیاجائے ۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے ایک عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔بیگم فوزیہ مبشر نے مزید کہا کہ خصوصی افراد کے مسائل سے چشم پوشی نے ان کے اندراحساس محرومی پیداکردیاتھامگر مسلم لیگ (ن) کی مدبرومخلص قیادت نے ان کاہاتھ تھام لیا ہے۔

shahbaz