اسلم مہر۔۔۔۔حکومت پنجاب نے مقامی حکومت دوسری ترمیم2016ء آرڈیننس جاری کردیا جس کے تحت اب مخصوص نشستوں پر انتخابات نہیں ہوں گے
حکومت پنجاب نے مقامی حکومت دوسری ترمیم2016ء آرڈیننس جاری کردیا جس کے تحت اب مخصوص نشستوں پر انتخابات نہیں ہوں گے ۔ تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب نے گزشتہ رات لوکل گورنمنٹ سیکنڈ ترمیم 2016ء آرڈیننس جاری کردیا ہے جس کے تحت صوبہ بھر میں ہونے والے مخصوص نشستوں کے انتخابات اب نہیں ہوں گے بلکہ قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی طرح پارٹی کی لوکل باڈی الیکشن میں جیتی گئی نشستوں کے تناسب کے ساتھ مخصوص نشستیں تقسیم کردی جائیں گی ۔ مخصوص نشستوں پر کاغذات نامزدگی جمع کرانے والوں کیلئے لازم قراردے دیا گیا ہے کہ وہ کاغذات نامزدگی کے ساتھ پارٹی کی ترجیحی فہرست بھی لگائیں۔ آرڈیننس کے نفاذ کے ساتھ ہی تمام آزاد امیدواروں کو ایک ہفتہ کا وقت دیا جائے گا کہ وہ کسی سیاسی جماعت میں شامل ہو سکتے ہیں۔علاوہ ازیں اس آرڈیننس کے تحت اب ضلع کونسل ، میونسپل کمیٹی ، میونسپل کارپوریشن کے چیئرمین ، وائس چیئرمین اور میئر کا انتخاب خفیہ رائے شماری کی بجائے ڈویژن کے تحت ہوگا ۔ مذکورہ آرڈیننس کا سب سے بڑا نقصان آزاد امیدواروں کوہوگا ۔ بعض مقامی حکومتوں میں پریشان کن صورت حال پیدا ہوجائے گی جہاں تمام جیتنے والے تمام آزاد ہیں۔