ناروے۔ اوسلو میں عید میلاد النبی کے مرکزی جلوس میں کثیر تعداد میں عاشقان رسول کی شرکت

oslo.1

آپکی آوازاوسلو(عقیل قادر)اوسلو میںبڑی تعداد میں برفباری اور سخت سردی کے باوجود مرکزی جلوس عید میلاد النبی نہایت تزک و احتشام کے ساتھ نکالا گیا جس میں بڑی تعداد میں عاشقان رسول شریک ہوئے جن میںبڑی تعداد نوجوانوں اور بچوں کی بھی تھی۔ میلاد جلوس میں شریک عاشقان رسول نعرے لگاتے رہے اور حضور نبی کریم پر درودو سلام اور ثناءخوانی کرتے رہے۔ناروے میں کئی سالوں سے تمام مساجد کے لوگ مل کر جلوس نکالتے ہیں جومسلمانوں کو بھائی چارے اور اجتماعیت کا درس دیتا ہے۔ جلوس کی قیادت برطانیہ سے تشریف لائے ہوئے علامہ شاہد رضا نعیمی، قاری اشرف علی سیالوی آف یوکے، علامہ پیر سید نعمت علی شاہ بخاری ، پروفیسر عطاءالمصطفی، مفتی محمد زبیر تبسم، علامہ بلال شاہ، علامہ قاری اصرار احمد، علامہ قاری نذیر اختر قادری، قاری اشرف علی سیالوی اور دیگر علمائے کرام نے کی۔جلوس میں بچوں اور بڑوں نے نارویجن اور اردو میں لکھے ہوئے مختلف بینرز اُٹھا رکھے تھے جن پر اسلام امن کا دین، میلاد النبی عالمی امن کا دن، اسلام امن کا مذہب اور آمد رسول مرحبا جیسی عبارتیں درج تھیں۔ہر سال کی طرح اس سال بھی میلاد النبی کا مرکزی جلوس جماعت اہلسنت اوسلو سے شروع ہوا اور اوسلو شہر کی مختلف شاہراہوں سے گذرتا ہوا واپس جماعت اہلسنت میںاختتام پذیرہوا۔ دنیا نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے پیر سید نعمت علی شاہ بخاری امام و خطیب مرکزی جماعت اہلسنت ناروے ، علامہ شاہد رضا نعیمی آف برطانیہ ، قاری اشرف علی سیالوی آف یوکے اور منیر احمد صدرمرکزی جماعت اہلسنت نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور امت مسلمہ کو آقا علیہ السلام کی آمد پر مبارکباد پیش کی۔

oslo

 

osl