ناروے۔مسلم سینٹر مور ٹنس رُد کے زیرنگرانی زیر تعمیر مسجد کے لیے چیرٹی ڈنر میں پانچ ملین کراﺅن جمع

new-oslo-awaz-8

آپکی آوازاوسلو( عقیل قادر) اوسلو میں مسلم سینٹر مور ٹنس رُد کے زیر اہتمام فیملیز کے لیے سالانہ چیرٹی ڈنر کا اہتمام کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں اوسلو اور گردو نواح سے خواتین و حضرات نے بھرپور شرکت کی۔چیرٹی ڈنر میں زندگی کے تمام شعبہ ہائے جات سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے شرکت کی جن میں علمائے کرام، سیاستدان، بزنس کمیونٹی، فلاحی اور سماجی تنظیمات کے نمائندگان شامل ہیں۔تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا اور نعت رسول مقبول ﷺ عالمی شہرت یافتہ نعت خواں سید زبیب مسعود شاہ نے پیش کی جبکہ خصوصی خطاب پاکستان سے تشریف لائے ہوئے نامور عالم دین پیرزادہ محمد رضا ثاقب مصطفائی نے کیا اسکے علاوہ برمنگھم برطانیہ سے تشریف لائے ہوئے معروف عالم دین علامہ حافظ محمد فاروق چشتی اور ناروے میں پاکستانی سفیر محترمہ رفعت مسعود نے بھی خطاب کیا۔ تقریب کا مقصد مسلم سینٹر مورٹنس رُد کے ز یز نگرانی زیر تعمیر مسجد کے لیے ڈونیشن اکھٹا کرنی تھی جس میں ناروے کے مسلمانوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور صرف آدھے گھنٹے میں پانچ ملین کراﺅن سے زائد رقم اکھٹی ہوئی۔ تقریب میں تین خوش نصیبوں کے لیے عمرہ کے ٹکٹ کی قرعہ انداز ی بھی کی گئی ۔ مسلم سینٹر مورٹنس رُد کا سنگ بنیاد پچھلے سال رکھا گیا جس کی تعمیر کے دو مراحل پر بیس ملین کراﺅن خرچ ہو چکے ہیں۔ پلان کے مطابق مسجد کی تعمیر جون 2016 میں مکمل ہو گی اور اس پر ٹوٹل 45 ملین کراﺅن خرچ ہوں گے۔

new-oslo-awaz-1 new-oslo-awaz-2 new-oslo-awaz-3 new-oslo-awaz-4 new-oslo-awaz-5 new-oslo-awaz-7