ناروے۔ راجہ عاشق حسین اور چوہدری قمر عباس ٹوانہ کو پاکستانی ریسٹورینٹ کبابش اوریجنل خریدنے پر عقیل قادر کی مبارکباد آپکی آواز۔۔۔(اوسلو) ۔۔۔اوسلو کی دو ممتاز شخصیات راجہ عاشق حسین آف گوجرخان اور چوہدری قمر عباس ٹوانہ نے گذشتہ دنوں پاکستانی ریسٹورینٹ کبابش کو خرید لیا۔ اس موقع پر عقیل قادر نے کبابش ریسٹورینٹ میں راجہ عاشق حسین اور چوہدری قمر عباس ٹوانہ سے ملاقات کی اور انہیں کبابش خریدنے پر مبارکباد پیش کی اور نیک تمناﺅں کا اظہار کیا ،کبابش میں 100% حلال کھانے تیار کیے جاتے ہیں جس سے مسلمان کمیونٹی کو بہت فائدہ ہو گا۔ اس موقع پر راجہ عاشق حسین نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اپنی مینیو میں کافی حد تک تبدیلی کی ہے اور کھانے کی قیمتوں میں بھی نمایاں کمی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی کوشش ہو گی کہ وہ کھانے کی اچھی کوالٹی مہیا کرنے کے ساتھ ساتھ صفائی اور سروس کوبہتر بنائیں تاکہ گاہکوں کو ایک پرسکون ماحول میسرآئے۔ راجہ عاشق نے مزید بتایا کہ وہ آرڈر پر کھانا بھی تیار کرتے ہیں اور کھانے کی ڈیلیوری کی سہولت بھی موجود ہے۔