اوسلو(عقیل قادر) پاکستان پنجاب اسمبلی کے سابق رکن شبیر احمد کوٹلہ کے اعزاز میں ناروے کی معروف کاروباری شخصیات چوہدری اشتیاق احمد برنالی اور افضل مہر شہزاد نے ایک ڈنر کا اہتمام کیا جس میں بہت بڑی تعداد میں اوسلو اور گردنواح سے لوگوں نے شرکت کی۔ تقریب کا آغاز قاری محمود الحسن گولڑوی نے تلاوت قرآن پاک سے کیا اور بارگاہ رسالت مآب ﷺ میں قاری اسرار احمد اور عبدالمنان نے نعت پیش کیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی شبیر احمد کوٹلہ تھے جبکہ صدارت پیر سید نعمت علی شاہ بخاری نے کی۔ شبیر احمد کوٹلہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اشتیاق احمد برنالی اور افضل مہر شہزاد کا ان کے اعزاز میں خوبصورت تقریب منعقد کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے پاکستان تحریک انصاف کی حکومتی کارکردگی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ غیر جمہوری قوتوں نے ان کو اقتدار میں لا کر پاکستان کے روشن مستقبل کو تاریک کر دیا ہے اور ایک سال کے اندر تحریک انصاف نے پاکستان کی تاریخ کے سب سے زیادہ قرضے لیے ہیں اور احتساب کے نام پر پوری اپوزیشن سے انتقام لیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ غیر جمہوری قوتوں کے خاتمے کے لیے اوورسیز پاکستانیوں کو بھرپور کردار ادا کرنا ہو گا۔انہوں نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی اقوام متحدہ میں تقریر پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ مسئلے اگر تقاریر سے حل ہوتے تو کب کے ہو چکے ہوتے ، مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے عملی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

شبیر احمد کوٹلہ