آپکی آوازاوسلو(عقیل قادر) مسلم لیگ ق ناروے نے یوم اوسلو میں یوم پاکستان کی خوشی میں ایک خوبصورت تقریب کا انعقاد کیا جس میں بہت بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ تقریب کے مہمان خصوصی ظہور الہیٰ شہید کے پو تے موسی الہی تھے ۔موسی الہی نے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ق ناروے کی قیادت کا ان کا پرتپاک استقبال کرنے پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ حلقہ این اے 71 سے عملی طور پر سیاست میں حصہ لے رہے ہیں اور وہ آئندہ الیکشن میں پارٹی کی طرف سے اس حلقہ سے الیکشن جیت کر چوہدری ظہور الہی کے مشن کو پورا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ چوہدری ظہور الہی نے پاکستان کی سیاست میں رواداری, اخلاقیات اور عوام کی خدمت کا جو مشن لے کر چلے تھے انکے اس مشن کو پورا کیا جائے گا۔ انہوں نے صحافیوںسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے حلقہ میں تعلیم اور صحت پر خصوصی توجہ دیں گے۔

موسی الہی